بھارتی سفیر نے امریکی تجارتی سیکرٹری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th August 2021, 12:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 25؍اگست(آئی این ایس انڈیا) امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھونے پیرکے روز امریکی تجارت کی سیکرٹری جینا ریمونڈو کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ معلومات امریکی محکمہ تجارت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دی گئی ہیں۔بیان میں کہاگیاہے کہ امریکہ اور بھارت کے تجارتی تعلقات پر سندھو اور ریمنڈو کے درمیان ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ریمونڈو اور سندھو نے باہمی تجارتی تعلقات کی اہمیت پرزوردیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ، دونوں نے وسیع تر اسٹریٹجک تعلقات کی حمایت کے لیے کاروباری تعلقات کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اس میٹنگ میں یوایس انڈیا سی ای او فورم اور یو ایس انڈیاکمرشیل ڈائیلاگ کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ، یو ایس انڈیا ہائی ٹیکنالوجی کوآپریشن گروپ کے پروگرام کی تنظیم نو پر بھی بات چیت ہوئی۔سندھواورریمنڈونے امریکہ بھارت ٹیکنالوجی تعاون اور ڈیجیٹل اکانومی پالیسیوں میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔