آئی سی سی نے سنتھ جے سوریا پر 2سال کی پابندی عائد کردی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2019, 1:13 PM | اسپورٹس |

دبئی،27؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)نے کرپشن کے حوالے سے تحقیقات میں تعاون سے انکار پر سابق سری لنکن کپتان سنتھ جو سوریا پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔سنتھ جے سوریا اکتوبر 2020تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔گزشتہ سال اکتوبر میں آئی سی سی نے جے سوریا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا جہاں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے انسداد کرپشن یونٹ سے تعاون کر نے سے انکار کردیا۔ان پر اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ دستاویز یا معلومات کو ضائع یا اس تبدیلی کر کے تفتیش کی راہ میں رکاوٹ بننے کا بھی الزام ہے۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ان سے ان کا موبائل دینے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہوں نے تفتیش میں تعاون کے لیے وہ دینے سے انکار کردیا جس کے ایک بعد ان پر فرد جرم عائد کی گئی۔اس موقع پر 1996کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن جے سوریا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہمیشہ شفاف طریقے سے کھیل سے جڑے رہے اور کبھی بھی میچ فکسنگ یا پچ فکسنگ سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی سرگرمی کا حصہ نہیں رہے۔جے سوریا پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی ہے اور وہ آئندہ دو سال تک کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پابندی کا اطلاق گزشتہ سال 15اکتوبر 2018سے ہو گا.

ایک نظر اس پر بھی

ورلڈ کپ میں ہندوستان کی پاکستان کے خلاف لگا تار ساتویں جیت ، ڈک ورتھ لوئس کے تحت 89 رنوں سے شکست

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے 22ویں میچ میں ہندستان اور پاکستان کا مقابلہ بارش کی وجہ سے رکا ہوا ہے ۔ تاہم اگر یہاں سے میچ نہیں ہوتا ہے ہندوستانی ٹیم کی جیت یقینی ہے کیونکہ ڈک ورتھ لوئس کے اعتبار سے ہندوستان 86 رنوں سے پاکستان سے آگے ہے۔

سچن تندولکر نے کیا آسٹریلیائی کمپنی پر مقدمہ، 20 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

ہندستانی آئکن کرکٹر سچن تندولکر نے آسٹریلیائی بیٹ بنانے والی کمپنی اسپارٹن اسپورٹس پر 20 لاکھ ڈالر کی رائلٹی ادا نہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ سچن نے کمپنی پر ان کے نام کا استعمال کرتے ہوئے اپنے پروڈكٹس فروخت کرنے کا الزام لگایا اور انہیں رائلٹی نہیں دینے کے خلاف فیڈرل ...

یوراج سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا ’الوداع‘

لمیٹڈ اوورز کے کرکٹ میں ہندوستان کے بہترین ہر فن مولا کھلاڑیوں میں شمار یوراج سنگھ نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یوراج نے ایک پریس کانفرنس سے یہ اعلان کیا۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ وہ کافی وقت سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے تھے اور اب ان کا پلان آئی سی ...