سنیوکت کسان مورچہ کا مودی حکومت کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر ’چکہ جام‘

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2022, 10:42 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،4؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) سنیوکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) یعنی ملک کی 40 سے زیادہ کسانوں کی تنطیموں نے مودی حکومت کی جانب سے کی جا رہی دھوکہ دہی کے خلاف 31 جولائی کو ملک گیر’چکہ جام‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلاع ایس کے ایم کے اعلیٰ رہنماؤں کی میٹنگ کے بعد بیان جاری کر کے دی گئی۔ خیال رہے کہ ایس کے ایم نے متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف ایک بہادرانہ جدوجہد کی قیادت کی تھی۔

کسانون کے احتجاج کے بعد حکومت نے متنازعہ قوانین واپس لئے تھے۔ ایس کے ایم نے مودی حکومت الزام لگایا ہے کہ اس نے ہر محاذ پر ملک کے کسانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ایس کے ایم نے کہا کہ مودی حکومت نے کسانوں کے ساتھ پچھلے سال 9 دسمبر کو تحریری وعدے کئے تھے لیکن وہ اب ان وعدوں سے پوری طرح مکر گئی ہے۔

کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر کمیٹی ابھی تک تشکیل نہیں کی گئی ہے۔ بی جے پی حکومتوں نے کسانوں کے خلاف درج کیے گئے جھوٹے مقدمات واپس نہیں لئے ہیں اورسب سے اہم کسانوں کا سب سے بڑا مطالبہ یعنی ایم ایس پی پر قانونی ضمانت کو قبول نہیں کیا گیا ہے۔

ایس کے ایم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کی جا رہی ’دھوکہ دہی‘ کے خلاف 18 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے آغاز سے 31 جولائی تک ضلع سطح پر احتجاج کیا جائے گا اور 31 جولائی کو ملک گیر ’چکہ جام‘ کیا جائے گا۔

احتجاجی منصوبے کی وضاحت کرتے ہوئے ایس کے ایم نے کہا کہ لکھیم پور کھیری میں 18 اگست سے 20 اگست تک 75 گھنٹے کا اجتماعی دھرنا دیا جائے گا، جس میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر 8 کسانوں کو اپنی ایس یو وی کے نیچے کچل دیا تھا۔

ایس کے ایم نے کہا کہ کسانوں کی تنظیمیں بے روزگار نوجوانوں اور سابق فوجیوں کو ’اگنی پتھ‘ بھرتی اسکیم کے خلاف متحرک کرے گی، جو کہ "ملک دشمن اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ کسان مخالف بھی ہے۔‘‘

ایس کے ایم نے کہا کہ ’’اگنی پتھ اسکیم کو بے نقاب کرنے کے لیے، جے جوان، جے کسان کانفرنسیں 7 اگست سے 14 اگست تک ملک بھر میں منعقد کی جائیں گی، جن میں سابق فوجیوں اور بے روزگار نوجوانوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...