کسان تحریک ختم کرنے پر نہیں ہو سکا کوئی فیصلہ، حکومت سے کئی مطالبات پر وضاحت کا انتظار!

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2021, 10:41 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،7؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ’’کسان تحریک جاری ہے، اور اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کسانوں کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے۔‘‘ سنیوکت کسان مورچہ نے آج سنگھو بارڈر پر ہوئی میٹنگ میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ تجاویز پر تبادلہ خیال کے بعد یہ اعلان کیا۔ مورچہ نے کہا کہ میٹنگ میں حکومت کی تجاویز کے ہر پہلو پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد طے کیا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے کچھ ایشوز پر وضاحت پیش کی جانی چاہیے۔ اس سلسلے میں کسان بدھ کو پھر میٹنگ کریں گے اور آگے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کسانوں کے اہم مطالبات ایم ایس پی پر قانون اور مظاہرین کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے سے متعلق ہیں۔ ایک کسان لیڈر کلونت سنگھ سندھو نے بتایا کہ مرکزی حکومت ایم ایس پی طے کرنے کے لیے جو کمیٹی بنا رہی ہے، اس میں سنیوکت کسان مورچہ کے پانچ اراکین شامل ہوں گے۔ لیکن ساتھ ہی کسانوں نے کہا کہ اس پر حکومت کی طرف سے وضاحت ہونی چاہیے کہ کسانوں کے علاوہ دیگر کون لوگ ہوں گے۔ کسانوں نے مرکزی حکومت کے سامنے جو مطالبات رکھے ہیں، ان میں پانچ انتہائی اہم ہیں۔ یہ مطالبات اس طرح ہیں:

  • ایم ایس پی پر قانون بنایا جائے۔
  • کسانوں پر درج مقدمات واپس لیے جائیں۔
  • کسان تحریک کے دوران شہید ہوئے کسانوں کے کنبہ کو معاوضہ دیا جائے۔
  • پرالی بل کو منسوخ کیا جائے۔
  • لکھیم پور کھیری معاملے میں وزیر اجے مشرا کو برخاست کیا جائے۔

 

سنیوکت کسان مورچہ کے لیڈر یدھویر سنگھ نے بتایا کہ ’’سبجیکٹ نوٹ کر لیے گئے ہیں، انھیں حکومت کو بھیج دیا جائے گا۔ امید ہے کہ کل تک حکومت کی طرف سے جواب مل جائے گا۔ اس پر کل 2 بجے پھر سے میٹنگ ہوگی۔ حکومت کی طرف سے جو بھی جواب آئے گا، اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔‘‘

اس درمیان بھارتیہ کسان یونین لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ’’حکومت کہتی ہے کہ پہلے دھرنا ختم کرو، اس کے بعد مقدمے واپس لیے جائیں گے۔ لیکن ایسا تو حکومت ایک سال سے کہہ رہی ہے۔ جب تک سارے مطالبات نہیں مان لیے جائیں گے، کسان گھر نہیں جائیں گے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں مطالبات کو لے کر کچھ اندیشے ہیں جنھیں حکومت دور کرے، اس کے بعد کل کی میٹنگ میں اس پر غور کیا جائے گا۔

کسان لیڈر گرنام سنگھ چڈھونی کا کہنا ہے کہ ’’ہم تحریک کے دوران شہید ہوئے 700 کسانوں کے لیے معاوضہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں ’’تحریک میں 700 سے زیادہ کسانوں نے جان گنوائی ہے، جن کے لیے پنجاب حکومت نے 5 لاکھ روپے معاوضہ اور رشتہ دار میں ایک کو سرکاری ملازمت دینے کی بات کی ہے۔ یہی ماڈل مرکزی حکومت کو بھی نافذ کرنا چاہیے۔‘‘

کسانوں کا کہنا ہے کہ ’’جو کیس واپس لینے کی بات ہے، اس پر حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ تحریک واپس لینے کے بعد کیس واپس لینے کی شروعات ہوگی۔ ہریانہ میں 48 ہزار لوگوں پر معاملے درج ہیں، اور بھی ملک بھر میں معاملے درج ہیں۔ حکومت کو فوراً معاملے واپس لینے کی شروعات کرنی چاہیے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...