شرومنی اکالی دل کا پردہ فاش، وہ مودی حکومت کے خلاف نہیں ساتھ ہیں: سنیل جاکھڑ

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2020, 10:28 PM | ملکی خبریں |

چنڈی گڑھ،26؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) پنجاب ریاستی کانگریس صدر سنیل جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی بلوں کے سلسلے میں شرومنی اکالی دل کی پول اس کی ہی اتحادی پارٹی کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر وجے سامپلا نے کھول کر رکھ دی ہے۔ سنیل جاکھڑ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ شرومنی اکالی دل کے رہنما جھوٹ کہہ رہے ہیں کہ زرعی بلوں کو لے کر انہیں اندھیرے میں رکھا گیا تھا جبکہ سامپلا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے زرعی بلوں کے مسئلے پر پنجاب کے کسانوں کو سمجھانےکی ذمہ داری اپنی اتحادی پارٹی شرومنی اکالی دل کو سونپی تھی لیکن اس کے رہنما یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رہنما کے اس بیان سے اکالی رہنماؤں کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

سنیل جاکھڑ نے کہا کہ مرکز میں حکومت کی اتحادی ہونے کے ناطے پارٹی کو زرعی بلوں کی اطلاع ہی نہ ہو، یہ ممکن نہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ تین ماہ سے پارٹی صدر اور رکن پارلیمنٹ سکھبیر سنگھ بادل اور ان کی اہلیہ اور سابق مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل سمیت مکمل اکالی رہنما ان زرعی بلوں کو کسانوں کے لئے نعمت بتا رہے تھے۔ لیکن ہرسمرت بادل کے مرکزی کابینہ سے استعفی کو اب پارٹی قربانی بتا رہی ہے لیکن ساتھ ہی مرکزی حکومت کو باہر سے حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ ثابت کرتی ہے کہ وہ آج بھی مرکزی حکومت کے ایجنٹ ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...