ایس پی جھنڈے کے رنگ میں بیت الخلا، سماجوادی پارٹی ناراض، کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 29th October 2020, 8:46 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

گورکھپور،29؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) اتر پردیش کے گورکھپور میں ریلوے کے اسپتال کی بیت الخلا پر لال اور ہری رنگ کی ٹائلز نصب کر دی گئی ہیں، جن پر سماجوادی پارٹی نے سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے جھنڈے کے رنگوں سے بیت الخلا کی دیواروں کو رنگنا شرمناک ہے اور انہیں فوراً ہٹایا جانا چاہیے۔

سماجوادی پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے جمعرات کے روز ٹوئٹ کر کے لکھا گیا، ’’گندی ذہنیت رکھنے والے مقتدرین کی طرف سے سیاسی دشمنی کے سبب گورکھپور ریلوے اسپتال میں بیت الخلا کی دیواروں کو سماجوادی پارٹی جھنڈے کے رنگ میں رنگنا جمہوریت کو داغدار کرنے والا شرمناک واقعہ ہے۔‘‘

پارٹی نے مزید لکھا، ’’ایک سیاسی جماعت کے پرچم کے رنگوں کی بے حرمتی سخت قابل مذمت اقدام ہے۔ نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جانی چاہیے اور ان رنگوں کو فوری طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے۔‘‘ ٹوئٹ کے ساتھ بیت الخلا کی دو تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیت الخلا کی دیواروں پر لال اور ہرے رنگ کی ٹائلز کا استعمال کیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں رنگوں کا تناسب بھی اسی طرح رکھا گیا جیسا کہ سماجوادی پارٹی کے جھنڈے میں ہوتا ہے۔ یعنی لال رنگ کی ٹائلز کو اوپر تین چوتھائی حصہ پر نصب کیا گیا ہے جبکہ نیچے تقریباً ایک چوتھائی حصہ پر ہرے رنگ کی ٹائلز نصب کی گئی ہیں۔ سماجوادی پارٹی کی طرف سے بی جے پی حکومت پر حملہ کیے جانے کے بعد سے یوپی حکومت یا بی جے پی کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم اس معاملہ پر تنازعہ بڑھنے کی امید ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب کی رحلت ملی اور قومی سانحہ ہے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہار تعزیت

 آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر، ملک کے ممتاز عالم دین و ماہر تعلیم اور عمدہ ترجمان مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب طویل علالت کے بعد گزشتہ شب انتقال فرما گئے، ان کی رحلت سے ملک ایک بڑی قابل قدر شخصیت،دانشور،اور ممتاز رہنما سے محروم ہوگیا، وہ شریف النفس، باکردار، اور علم و ...

بابری مسجد کیس سے وابستہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل شکیل احمد سید کا انتقال

پریم کورٹ میں بابری مسجد معاملے کے اہم وکیل شکیل احمد سید کا انتقال ہو گیا۔ ان کا انتقال ملک و ملت کیلئے ایک ایسا خسارہ ہے جس کی تلافی آسان نہیں ہے۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 67؍ سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹےہیں۔ تدفین  بدھ کو  دوپہر میں 12؍ بجے ،دہلی گیٹ قبرستان ...

پٹرول- ڈیزل پھر مہنگا؛ پٹرول کی قیمتوں میں گیارہ پیسے اور ڈیزل میں 22 پیسے فی لیٹر اضافہ

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  اضافہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا ہے،  جمعرات سے ملک کے چار بڑے میٹروں شہروں میں پٹرول کی قیمتوں میں 11 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 سے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

بہار: اسپیکر کے انتخاب میں این ڈی اے کامیاب،مہاگٹھ بندھن کو پھر مایوسی

بہار میں ایک بار پھر این ڈی اے کے حصے میں فتح آئی جبکہ مہا گٹھ بندھن کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ این ڈی اے کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے امیدوار وِجے سنہا، مہا گٹھ بندھن کی جانب سے آر جے ڈی کے امیدوار اَودھ بہاری چودھری کو شکست دے کر ۱۷؍ ویں اسمبلی کے اسپیکر منتخب کرلئے ...

کرناٹک میں گردابی طوفان ”نیوار“سے متعلق ریڈ الرٹ

گردابی طوفان ”نیوار“کے بدھ کے روز تمل ناڈو اور پڈوچیری سے گزرنے کے پیش کرناٹک میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ متعلقہ عہدیداروں کو کسی بھی صورتحال کے لئے تیار رہنے کو کہا گیا ہے۔

بھٹکل سے ہوناور جانے کے دوران پیچھے سے لاری نے دی بائک کو ٹکر؛ باپ ہلاک، بیٹا شدید زخمی

بھٹکل تعلقہ کے شرالی  شاردا ہولے کے قریب بائک کو پیچھے سے ایک لاری کے ٹکر دینے کے نتیجے میں بائک پر سوار باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔

جنوبی ہند میں طوفانِ’نیوار‘ کی دستک: طوفان آنے سے پہلے ہی 90فیصد بھر چکے ڈیم سے پانی چھوڑ دیاگیا

سمندری گردابی طوفان ”نیوار“ کے آج شام تامل ناڈو اور پانڈیچری کے ساحل پر ٹکرانے کی توقع کی گئی ہے، لیکن محکمہ موسمیات کے تازہ ترین بلیٹن کے مطابق طوفان نصف شب کو اور 26 نومبر کی صبح کے دوران کرائی کل، مہابلی پورم اور پانڈیچری کے پاس سے ٹکرائے گا۔

بھٹکل گُڈلک روڈ میں پائپ لائن بچھانے کے کاموں میں عوام کی طرف سے شکایات کے بعد بھٹکل میونسپل چیف نے واٹربورڈ کے آفسران کے ساتھ رکھی میٹنگ

بھٹکل کے کارگیدے اور گُڈلک روڈ میں  کل اتوار کو عوام الناس کی طرف سے انڈر گراونڈ ڈرینج (یو جی ڈی) کے پائپ لائن بچھانے اور چمبرس تعمیر کرنے کے دوران  کام کو غیر سائنٹیفک اور غیر معیاری قرار دینے کے بعد آج پیر کو بھٹکل میونسپل چیف پرویز قاسمجی نے کاروار سے  واٹر بورڈاور یوجی ڈی ...