ناراض سماجوادی لیڈر نیرج شیکھر نے راجیہ سبھا سے استعفیٰ دیا
نئی دہلی،15/جولائی (ایس اونیوز/ آئی این ایس انڈیا) سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نیرج شیکھر نے پیر کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مسٹر نیرج شیکھر نے راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو کو اپنا استعفیٰ بھیجاہے۔خیال کیا جاتا ہے کہ مسٹر نیرج شیکھرحال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش کی بلیا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے، جو ان کے والداورسابق وزیر اعظم چندر شیکھر کی روایتی نشست رہی ہے لیکن سماج وادی پارٹی نے انہیں وہاں سے امیدوارنہیں بنایاتھا،جس سے وہ پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔