ہنڈن برگ کے انکشافات پر سماجوادی پارٹی نے سیبی سربراہ مادھبی پوری سے استعفیٰ مانگا

Source: S.O. News Service | Published on 11th August 2024, 11:26 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 11/اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا یعنی سیبی کی چئیر پرسن مادھبی پوری بُچ کے بارے میں بڑا انکشاف کیا ہے، جس کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ رپورٹ میں، سیبی کی سربراہ مادھبی بُچ اور ان کے شوہرپر انگلی  ہے۔ اس انکشاف کے بعد سیاست میں تیزی آگئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر آئی پی سنگھ نے اس معاملے میں سیبی کی چیئرپرسن  کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجوادی رہنما نے کہا  ہےکہ سب سے بڑا چورسیبی کی کرسی پر بیٹھا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو فوری طور پر سیبی کی چیئر پرسن مادھبی بُچ کا استعفیٰ لینا چاہیے۔ آئی پی سنگھ نے ایکس پر لکھا، 'پیر کی صبح 9 بجے سے پہلے، وزیر اعظم کو سیبی کی چیئرپرسن کو مستعفی ہونے کا حکم دینا چاہیے۔ اسٹاک مارکیٹ ملک کی روح ہے اور اس کرسی پر سب سے بڑا چور بیٹھا ہے۔ ای ڈی ،سی بی آئی، ڈی آر آئی کو چاہئے کہ وہ شوہر اور بیوی کی غیر قانونی کمائی کے بیرون ملک جمع ہونے کی مکمل جانچ کرے۔ ان کا پاسپورٹ فوری جمع کرایا جائے۔ دال میں پہلے ہی کالا تھا جو اب ظاہر ہوا ہے۔

امریکی شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ نے ہفتے کے روز مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی سربراہ مادھبی پوری بُچ کے خلاف تازہ حملہ کیا۔ ہنڈن برگ نے الزام لگایا کہ سیبی کی چیئرپرسن مادھبی بُچ اور ان کے شوہر نے مبینہ طور پر اڈانی کی رقم کے غلط استعمال کے گھوٹالے میں استعمال ہونے والے سایہ دار آف شور فنڈز میں حصہ لیا۔

ایک نظر اس پر بھی

گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی پہنچے، چیف جسٹس چندرچوڈ کے گھر، اپوزیشن نے اُٹھائے سوال؛ معروف وُکلاء سمیت صحافی رویش کمار نے بھی کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نریندر مودی، بدھ کو گنپتی پوجا کی تقریب میں شرکت کیلئے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچڈ کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچنے کے بعد  سیاسی طوفان برپا ہو گیا ہے۔ مودی کے اس اقدام نے قومی سطح پر نئی گرماگرم بحث کو جنم دیا ہے۔ حزب اختلاف لیڈران کا کہنا ہے کہ اس طرح عدالتی نظام کی غیر ...

اتر پردیش پاور کارپوریشن کی طرف سے بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری؛ ایک ہی ماہ میں371 چور گرفتار، 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

اتر پردیش پاور کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی سی ایل) بجلی چوروں کے خلاف مسلسل چھاپہ ماری کی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ بجلی کارپوریشن کی سخت مہم کے تحت، اگست کے ماہ میں 371 بجلی چوروں کو پکڑا گیا، جو مختلف طریقوں سے بجلی کی چوری کر رہے تھے۔ ان تمام افراد پر بجلی کارپوریشن نے مجموعی طور ...

کانگریس نے مایاوتی پرلگایا دلتوں اور قبائلیوں کے حقوق کو نظرانداز کرنے کا الزام

کانگریس نے آج (جمعرات کو) ایک پریس کانفرنس میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے خلاف کام کرنے اور ریزرویشن کی مخالفت کرنے کا الزام عائد کیا۔ کانگریس کے لیبر اینڈ ایمپلائز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ادت راج نے پارٹی ...

بی جے پی تہواروں میں جھگڑے پیدا کر رہی ہے؛ پون کھیڑا کا الزام

کانگریس کے سینئر رہنما پون کھیڑا نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ بی جے پی ہر موقع پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، چاہے وہ رام نومی، ہنومان جینتی جیسے تہوار ہوں یا محرم۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایسے اقدامات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں اور ان کا مقصد صرف اور صرف فرقہ ...

مدھیہ پردیش: دو فوجی افسروں پر تشدد، خاتون ساتھی کی عصمت دری، راہل گاندھی نے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا

مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں فوجی اہلکاروں اور ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اس واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیرِ اقتدار ریاستوں میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ انہوں ...