سالار قوم بھٹکل؛محی الدین منیری رحمۃ اللہ علیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔از:سید محمد زبیر مارکیٹ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th December 2016, 11:27 AM | اسپیشل رپورٹس |

جناب محی الدین منیری مرحوم سے بھٹکل کا کون شخص واقف نہیں ہے ہندوستان کے مشاہیر شخصیات کی صفوں میں آپ کا شمار ہوتا ہے منیری کی شخصیت ہر دلعزیز تھی بااثر تھے ایک سراپا متحرک اور فعال شخصیت کا نام منیری تھا شاید انھیں چین سے بیٹھنا ہی نہیں آتا تھا بجلی کی طرح وہ اپنے اندر تڑپ رکھتے تھے۔

 نشیمن پر نشیمن اس قدر تعمیر کرتا جاکہ بجلی گرتے گرتے آپ خود ہی بے زار ہو جائے۔آپ مولانا خواجہ بہاء الدین اکرمی کے داماد ہیں جو  خود بھی صاحب علم و فضل تھے 1918 میں آپ کی پیدائش ہوئی ۔آپ جامعہ اسلامیہ کے پہلے استاد اور مہتمم مولانا عبدالحمید ندوی رحمہ اللہ کے شاگرد تھے جو اس زمانہ میں انجمن کے استاد تھے مولانا عبدالحمید ندوی ایک اچھے استاد کے علاوہ بہترین مربی بھی تھے  محی الدین منیری مرحوم اوائل طالب علمی سے بہت ذہین اور متحرک رہتے تھے ایک مرتبہ عبدالحمید ندوی نے طلبہ کے سامنے علامہ اقبال کا ایک شعر 

کہتے ہیں فرشتے کہ دل آویز ہے مومن 
حوروں کو شکایت ہے کم آمیز ہے مومن

لکھ کر اس کی وضاحت کے لئے کہا اور ان کو اس کا مطلب بتانے کچھ دنوں کی مہلت بھی دی جناب محی الدین منیری مرحوم نے مولانا سید ابوالاعلی مودودی کو یہ شعر بھیج کر اس کی تشریح چاہی۔

مولانا مودودی نے اسی لفافہ پر اس کی تشریح لکھ کر بھیج دی مولانا عبدالحمید ندوی نے اس خوشی میں اپنے شاگردوں کو مٹھائی کھلائے بعد میں انھیں معلوم ہوا کہ مولانا مودودی سے خط و کتابت ہوئی تھی۔انجمن کے میٹرک کا جو پہلا بیچ نکلا تھا اس میں منیری صاحب بھی تھے۔

 بمبئی میں قیام جامعہ کے لئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی تھی اس کمیٹی کا کنوینر محی الدین منیری صاحب کو بنایا گیا تھا گرچہ آپ کا شمار جامعہ کے تحریک کرنے والوں میں شامل نہیں ہے  لیکن یہ بات بھی بتائی جاتی ہے کہ اس کا تخیل ایک منصوبہ بند انداز میں پہلے سے موجود تھا  آپ جب ناظم جامعہ بن گئے جامعہ کو شہرت کی بام تک پہنچایا چونکہ اکابرین ملت اسلامیہ سے آپ کے قریبی روابط تھے ان سے بھی خط و کتابت ہوتی رہتی تھی مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کو پہلی مرتبہ بھٹکل میں آپ نے مدعو کیا مولانا سے قریبی تعلقات کی وجہ سے ندوہ سے اس ادارہ کا الحاق کرائے آپ جناب جوکاکو حافظکا سابق سفیر ھند سعودیہ عربیہ کے توسط سے حج کمیٹی میں شامل ہونے  صابو صدیق مسافر خانہ میں ہندوستان کے دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں کی خدمت کو اپنی حرز جان بنائے رکھا آپ مکہ مکرمہ میں تیز دھوپ میں حاجیوں کی خدمت کرتے تھے ایک مرتبہ اس نوجوان کو شاہ فیصل جو اس وقت ولیعہد تھے دیکھا برف کی سل سر پر اٹھائے جارہے ہیں تو شاہ فیصل نے آپ سے ملاقات کے بعد حاجیوں کے لئے برف کا بڑا آرڈر دیا۔

 مولانا اطہر مبارک پوری نے البلاغ میں آپ کو مدیر مسئول بنایا آپ بڑے پرجوش مقرر بھی تھے کام کرنے کے علاوہ آپ کام لینا جانتے تھے لوگوں کی صلاحیتوں سے جب واقف ہوجاتے ان سے اسی طرح کام لیتے گھنٹوں اپنے رفقاء کو لیکر اپنے گھر میں لے کر بیٹھ جاتے  آپ آئی ایچ صدیق کے شاگرد تھے بزرگان دین سے آپ کے تعلقات رہے ہیں ان کی صحبت میں بیٹھتے تھے مولانا حسین احمد مدنی اور مولانا  شیخ الحدیث زکریا رحمۃ اللہ علیہ کے ارادتمندوں میں شامل تھے۔

 جب کوئی کام ہوتا تو سر پر  کام اس طرح سوار ہوجاتا کہ آپ کو کھانے پینے کا ہوش نہیں رہتا تھا کام کرنے کا ایک جنون سوار رہتا تھا مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مرحوم کو بھٹکل سے آپ ہی نے روشناس کرایا اس کے علاوہ مولانا قاری طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند مرحوم کو جامعات الصالحات کی نئ بلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر دعوت دی تھی اس سے پہلے 1952 میں مولانا قاری طیب صاحب بھٹکل میں  جناب قاضیا محمد حسن( والد قاضیا محمد ابراہیم )کی دعوت پر تشریف لائے تھے فرحت منزل نام آپ نے ہی تجویز کیا تھا   جامعات الصالحات کو قائم کرکے قوم کی بیٹیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا اور آج ہزاروں ملت کی بیٹیاں اس ادارہ سے فارغ ہو چکی ہیں۔

جامعة الصالحات 1982 میں قائم ہوئی مولانا قاری طیب صاحب کے بدست اس کا افتتاح ہوا اس موقع پر صدق جدید کے ایڈیٹر حکیم عبدالقوی تشریف لائے تھے اور مولانا ہاشم فرنگی محلی بھی تھے ان دونوں شخصیات کے ساتھ لکھنؤ سے میں رفیق سفر رہا۔آپ قوم کے ہر اداروں سے وابستہ رہے ہیں لیڈر شب آپ کو فطرت میں ہی ملی تھی انجمن ہو یا تنظیم ان اداروں کو بھی خون جگر سے آراستہ کیا۔حافظکا کی تجویز  تھی آپ کو انجمن کا آنریری سکریٹری مقرر کیا جائے مگر اس سلسلے میں بات آگے بڑھ نہیں پائی تو ا انجمن کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا ویسے بعد کے ادوار میں نائب صدر کے عہدہ پر بھی فائز رہے۔اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم منیری کی مغفرت فرمائے اور ان کی خدمات کو قبولیت عطا فرمائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...