اسسٹنٹ کمشنر بھرت کا گدگ تبادلہ؛ساحل آن لائن کی طرف سے پیش کیا گیا میمنٹو؛ مزید ترقی کے لئے کیا گیا نیک خواہشات کا اظہار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th February 2021, 11:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  20 فروری (ایس او نیوز)  بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر بھرت ایس کو ترقی دے کران کا  اب گدگ میں ضلع پنچایت چیف ایکزی کوٹیو آفسر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے، جس پر ساحل آن لائن میڈیا کی طرف سے موصوف کی خدمت میں میمنٹو پیش کیا گیا اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے  ان کے عہدہ  میں مزید ترقی  کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

بھٹکل کے تعلق سے آئی اے ایس آفسر بھرت نے بتایا کہ  بھٹکل اور ضلع اُترکنڑا کے عوام  بہت زیادہ عوام دوست  ہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، مجھے بھٹکل کا ماحول دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی۔ بھٹکل کا رمضان اور  رمضان میں بھٹکل کے عوام کس طرح عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، اُسے دیکھنے کی خواہش تھی، مسلمانوں کا عید تہوار بھی دیکھنا چاہتا تھا، لیکن کوویڈ کے چلتے مسلمانوں کو رمضان اور عید منانے میں مشکلات پیش آئی، اس کا مجھے بے حد  افسوس ہے، مجھے اُمید ہے کہ اگلا رمضان اور عید  یہاں کے مسلمان  مذہبی    عقیدت اور پورے جوش و خروش  کے ساتھ  منائیں گے۔

لاک ڈاون میں سختی کے تعلق سے انہوں نے واضح کیا    کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ہمیں جو ہدایات دی جاتی ہیں،  اُس پر عمل کرنا ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے بھٹکل کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے   بتایا کہ  کورونا لاک ڈاون کے دوران  بھٹکل کے عوام نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور عوام کے تعاون سے ہی ہم کورونا پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ابتداء میں ہمیں خود کورونا کے تعلق    سے کچھ معلوم نہیں تھا کہ یہ کیسی وباء ہے، مگر اب عوام کے اندر کورونا کو لےکر بیداری پائی جاتی ہے، اب تو کورونا کا ویکسین بھی آچکا ہے، لہٰذا  اب کورونا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے، البتہ احتیاط  بے حد ضروری ہے۔

اس موقع پر ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر عنایت اللہ گوائی، مبشر حُسین ہلارے،  صفوان موٹیا ندوی، یحیٰ ہلارے، حافظ امین ذھیب دامودی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔