سگایا پورم وارڈ پر کانگریس کا غلبہ برقرار، کاویری پورہ وارڈ میں بی جے پی کو صرف 78ووٹوں سے جیت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2019, 10:57 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، یکم جون(ایس او نیوز)شہر کے سگایاپورم اور کاویری پورہ وارڈوں کے لئے کروائے گئے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے علی الترتیب کامیابی حاصل کرلی۔ سگایا پورم وارڈ سے منتخب آزاد کارپوریٹر ایلو ملائی کی موت کے سبب خالی ہونے والی سیٹ پر کانگریس پارٹی نے ان کی بہن پلانی امل کو میدان میں اتارا۔ جبکہ کاویری پورہ وارڈ سے منتخب جے ڈی ایس کارپوریٹر اور ڈپٹی میئر رمیلا اوما شنکر کی جگہ کانگریس جے ڈی ایس مشترکہ امیدوار کے طور پر سشیلا کو میدان میں اتارا گیا۔ سگایاپورم نے اپنی بالادستی برقرار رکھی، لیکن کاویری پورم میں جے ڈی ایس کو کامیابی نہیں ملی اور وہاں سے بی جے پی کی سی پلوی چنپا نے اپنی حریف کو شکست دی۔ سگایا پورم وارڈ میں پلانی امل نے 7182 ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کی حریف بی جے پی کی جیرین کو 639ووٹ ملے، جبکہ آزاد امیدوار ماری متو نے 4143 ووٹ حاصل کرکے دوسرا مقام حاصل کیا۔ کاویری پورم میں ہوئے سخت مقابلے میں بی جے پی کی پلوی نے جے ڈی ایس کی سشیلا سریش کو صرف 78 ووٹوں سے شکست دی۔ جبکہ آزاد امیدوار کملا کو 275ووٹ ملے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...