یوپی اسمبلی الیکشن کیلئے زعفرانی کھیل شروع ، مسجد کی بے حرمتی

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2021, 12:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

وارانسی، 8؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں کاشی وشواناتھ کاریڈور کے افتتاح سے عین قبل کاریڈور کے اندر واقع ایک مسجد کو زعفرانی رنگ سے رنگنے پر تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے ۔انتظامیہ نے بروقت اقدام کرتے ہوئے مسجد کو دوبارہ سفید کردینے کی ہدایت دیتے ہوئے اس کام کا آغاز کرادیا ہے ۔گزشتہ روز 6دسمبر کو انتظامیہ نے یہاں واقع ایک مسجد کو زعفرانی رنگ میں رنگوا دیا تھا، جس کے بعد مصلیوں نے اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے احتجاج درج کرایا۔ آج منگل کو اس کی اطلاع ملتے ہی وارانسی ڈیولپمنٹ اتھارٹی حرکت میں آگئی اور اس نے مسجد کو دوبارہ اس کے اصل رنگ میں رنگنے کی ہدایت دی۔ وارانسی میں کاشی وشواناتھ کاریڈور پراجکٹ کے تحت میداگن سے لے کر وشواناتھ مندر اور دشاش میدھ تک تمام عمارتوں کو ایک رنگ میں رنگنے کا کام جاری ہے ۔ اسی سلسلہ میں مسجد کو بھی گیروا رنگ کردیا گیا۔مسجد انتظامیہ کے جوائنٹ سکریٹری اعجاز محمد نے کہا کہ ہمیں رنگ تبدیل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس کام کو کسی اجازت کے بغیر یا کسی کو مطلع کئے بغیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سماج میں اس کا غلط پیغام گیا ہے ۔اعجاز نے بتایا کہ کمیونٹی میں اس طرح کی حرکت سے بڑھتی ناراضگی کے بعد انہوں نے ڈی ایم اور دیگر اتھارٹیز کے پاس اپنا احتجاج درج کرایا جہاں سے انہیں مسجد کو دوبارہ اس کے سابقہ رنگ میں رنگنے کا تیقن دیا گیا۔ وہیں دوسری جانب وارانسی کے انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ کسی بھی مذہب کے جذبات کو مجروح کرنے کے لئے نہیں کیا گیا ہے بلکہ یکسانیت کے لئے سڑک کنارے کی تمام عمارتوں کو ایک رنگ میں رنگا گیا تھا۔ اس کی شکایت ملنے پر مسجد کو دوبارہ اس کے اصل رنگ میں پینٹ کیا جارہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کاشی وشواناتھ کاریڈور کے افتتاح کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کا پروگرام 13دسمبر کو وارانسی میں منعقد ہونا ہے ۔ اس سے قبل شہر کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کا کام جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...