بی جے پی کی جیت سے بوکھلا گئی ہیں ممتا دیدی: سادھوی نرنجن جیوتی
کانپور 13/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جیت سے ممتا دیدی بوکھلا گئی ہیں۔ بنگال میں بی جے پی کے بڑھتے عوامی حمایت کی وجہ سے ان کے پاؤں اکھاڑنے لگے ہیں۔ ان کو اب اپنی کرسی خطرے میں نظر آ رہی ہے۔ فتح پور لوک سبھا سیٹ بھاجپا ایم پی سادھوی نرنجن جیوتی مرکزی حکومت میں وزیر ہیں۔ گنگا دسہرہ کے موقع پر منگل کی شام کانپور میں گنگا آرتی کا پروگرام تھا، اس میں وہ مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئیں۔ انہوں نے گنگا کی ویدک منتر جاپ کے ساتھ ساتھ پوجا ارچنا کی۔کزی وزیر نے کہا کہ گنگا دسہرہ کی سب کو سلام پیش کرتی ہوں۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ گنگا کی آرتی کرنے کا شبھ موقع حاصل ہوا۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ گنگا کی آرتی کرنے کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ گنگا نیرمل ہی بہے اس کے لئے حکومت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے حالت بد سے بدتر ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دیدی کے مبینہ ظالمانہ رویہ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، مسلسل تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔بی جے پی کارکنان پر ایک طرفہ کاروائی کی جا رہی ہے مجھے لگ رہا ہے کہ انتخابات کا وقت تھا تو انتخابی ماحول میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی تھی۔