سول سروسز امتحان میں 27 مسلم امیدوار کامیاب، صدف چودھری کو ملک بھر میں 23 واں مقام حاصل

Source: S.O. News Service | Published on 25th September 2021, 1:04 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 25؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک کے سب سے اہم قرار دیئے جانے والے یو پی ایس سی کے سول سروسز امتحان کے نتائج جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اس مرتبہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے کل 27 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے، جن میں سے 7 خواتین شامل ہیں۔ امروہہ سے تعلق رکھنے والی صدف چودھری نے کمال کرتے ہوئے 23 واں مقام حاصل کیا ہے۔ صدف کے والد بینک منیجر ہیں اور وہ کچھ مہینے پہلے اتراکھنڈ کے روڑکی میں آباد ہو گئے ہیں۔ صدف کی کامیابی اس لیے بھی مثال بن گئی ہے کہ انہوں نے اس امتحان کے لئے کوئی کوچنگ نہیں لی اور گھر میں رہتے ہوئے ہی تمام تیاری کی۔ صدف اب انڈین فارن سروسز (آئی ایف ایس) میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

سول سروسز امتحان میں پاس ہونے والے 761 امیدواروں میں سے 27 امیدوار مسلمان ہیں۔ خیال رہے کہ اس سال سول سروسز امتحان پاس کرنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ 2019 میں 44 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ صدف چودھری نے ملک بھر میں میں 23واں اور مسلم امیدواروں میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ سول سروسز 2020 میں ملک بھر سے 761 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں 545 مرد اور 216 خواتین شامل ہیں۔ شبھم کمار نے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ جاگرتی اوستھی اور انکیتا جین بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر رہیں۔

یو پی ایس سی امتحان 2020 میں کامیاب مسلم امیدوار

  • صدف چودھری، 23 واں مقام
  • فیضان احمد، 58 واں مقام
  • محمد منظر حسین انجم، 125 واں مقام
  • شاہد احمد، 129 واں مقام
  • محمد عاقب، 203 واں مقام
  • شہناز، 217 واں مقام
  • وسیم احمد بٹ، 225 واں مقام
  • بشریٰ بانو، 234 واں مقام
  • ریشما اے ایل، 256 واں مقام
  • محمد حارث سمیر، 270 واں مقام
  • التمش غازی، 282 واں مقام
  • احمد حسن الزماں چودھری، 283 واں مقام
  • سارہ اشرف، 316 واں مقام
  • محب اللہ انصاری، 389 واں مقام
  • زیبا خان، 423 واں مقام
  • فیصل رضا، 447 واں مقام
  • محمد یعقوب، 450 واں مقام
  • محمد جاوید، 493 واں مقام
  • الطاف محمد شیخ، 545 واں مقام
  • خان عاصم کفایت خان، 558 واں مقام
  • سید زاہد علی، 569 واں مقام
  • شاکر احمد، 583 واں مقام
  • محمد رسون، 589 واں مقام
  • محمد شاہد، 597 واں مقام
  • اقبال رسول ڈار، 611 واں مقام
  • عامر بشیر، 625 واں مقام
  • ماجد اقبال خان، 738 واں مقام

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔