بی جے پی کو جھٹکا، این ڈی اے میں شامل پارٹی نے تیل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف مظاہرہ کا کیا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2020, 12:35 PM | ملکی خبریں |

چندی گڑھ،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) شرومنی اکالی دَل (ایس اے ڈی) نے آئندہ 7 جولائی کو پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خبر بی جے پی کے لیے ایک زبردست جھٹکا ہے کیونکہ شرومنی اکالی دل قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شامل ہے اور اس کا آواز اٹھانا این ڈی اے میں شامل دیگر ایسی پارٹیوں کو حوصلہ بخشے گا جو پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کے قائل نہیں۔ ایس اے ڈی کا فیصلہ اپوزیشن پارٹیوں کے ذریعہ لگاتار کیے جا رہے احتجاجی مظاہرہ کو بھی قوت عطا کرنے والا ہے۔

ایس اے ڈی کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق پارٹی کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پورے پنجاب میں 7 جولائی کو احتجاج کرے گی۔ پارٹی ترجمان ڈاکٹر دلجیت سنگھ چیما کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے ذریعہ مرکزی اور پنجاب حکومتوں سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں پر اپنے ٹیکس واپس لینے کو کہا جائے گا۔

دلجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ مرکزی اور پنجاب حکومت کے ٹیکسوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں صارفین تک پہنچتے پہنچتے دوگنی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مثال کے طور پر، انڈین آئل کارپوریشن کی جانب سے ڈیزل ویٹ اور ایکسائز ٹیکس کے بغیر پٹرول پمپ ڈیلرز کو دیا جاتا ہے اس کی قیمت 39.21 روپے ہے، لیکن ویٹ اور ایکسائز ٹیکس لگنے سے اس کی قیمت 80 روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

شرومنی اکادلی ترجمان کے مطابق اس وقت پنجاب حکومت کی طرف سے پیٹرول پر 35.12 فیصد ویٹ، ہریانہ حکومت کی طرف سے 20.25 فیصد اور ہماچل حکومت کی طرف سے 24.43 فیصد ویٹ لگادیا جاتا ہے، جبکہ مرکزکے زیر انتظام علاقہ چنڈی گڑھ کی طرف سے یہ صرف 19.76 فیصد ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پنجاب میں چنڈی گڑھ سے پٹرول پر 16 فیصدی اضافی ویٹ عائد کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر چیما نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے لاکھوں نیلے کارڈ کاٹے ہیں اور احتجاج کے دوران ایس اے ڈی مطالبہ کرے گی کہ ان کارڈز کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔