تھرور نے سبری مالا مسئلے کو آئینی بنچ کو بھیجے جانے کا خیر مقدم کیا

Source: S.O. News Service | Published on 15th November 2019, 12:06 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14نومبر(آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے سبری مالا مندر اور کچھ دیگر مسائل پر نئے سرے سے غور کے لئے آئینی بنچ کے پاس بھیجے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ تمام مذاہب کی رسوم پر اثر ڈالنے والے ہیں۔تریونت پورم سے ممبر پارلیمنٹ تھرور نے ٹویٹ کر کہاکہ میں سبری مالا مندر کے مسئلے کو بڑی بنچ کے پاس بھیجے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں،یہ مسئلہ تمام مذاہب کے عقیدے پر اثر ڈالنے والے ہیں۔ دراصل سپریم کورٹ نے سبری مالا مندر، مساجد میں خواتین کے داخلے اور داوودی بوہرا سماج میں عورتوں کے ختنہ سمیت مختلف مذہبی مسائل جمعرات کو نئے سرے سے غور کے لیے سات رکنی آئینی بنچ کو سونپ دیئے۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ ان مذہبی مسائل کو نئے سرے سے غور کے لیے سات رکنی بنچ کو سونپے جانے پر متفق تھی،حالانکہ، چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اند ملہوترا نے اکثریت کے فیصلے میں سبری مالا مندر میں تمام عمر کی خواتین کو رسائی کی اجازت دینے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کو زیر التواء رکھنے کا فیصلہ کیا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...