کرناٹک: ایس زیڈ سعید کانگریس شعبہ اقلیت کے انچارج مقرر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th April 2019, 9:34 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،19؍اپریل (ایس او نیوز؍یواین آئی) شعبہ اقلیت کل ہند کانگریس کمیٹی نے نامور سماجی جہد کار اور سینئر کانگریس لیڈر ایس زیڈ سعید کو لوک سبھا الیکشن کے دوران ریاست کرناٹک کے لئے کانگریس کے شعبہ اقلیت کا انچارج مقرر کیا ہے۔ اس سلسلہ میں صدر شعبہ اقلیت کل ہند کانگریس کمیٹی ندیم جاوید نے ایک سرکلر جاری کیا ہے۔

قبل ازیں سعید کو حلقہ لوک سبھا بیدر کے لئے شعبہ اقلیتی کا انچارج مقرر کیا گیا تھا‘ تاہم پارٹی کے لئے ان کی دیرینہ خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو ساری ریاست کرناٹک کے لئے انچارج مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس تعلق سے احکام بھی جاری کردےئے گئے اور توقع ظاہر کی گئی کہ سعید اپنے تجربہ کے ذریعہ پارٹی کو تقویت پہنچائیں گے اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے اس تقرری پر کانگریس ہائی کمان اور صدر کانگریس راہل گاندھی کے علاوہ دیگر رہنماوں مکل واسنک‘ موتی لال ووہرا‘ واسو، ندیم جاوید اور دوسروں کا شکریہ ادا کیا ہے او اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے جان توڑ کوشش کریں گے اور اقلیتوں کو پارٹی کے قریب لانے کی جدوجہد کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔