وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسیان ممالک کے ایک ہزار طالب علموں کے لئے آئی آئی ٹی میں پی ایچ ڈی فیلوشپ شروع کی

Source: S.O. News Service | Published on 17th September 2019, 7:44 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،17/ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا )  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسیان ممالک کے طالب علموں کے لئے آئی آئی ٹی میں ایک ’پی ایچ ڈی فیلوشپ‘ پروگرام شروع کیا ہے۔حکام نے یہ معلومات دی۔یہ پروگرام اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہے، جس میں تین بیچ میں 1,000 طالب علموں کو منتخب کیا جائے گا۔ جے شنکر نے یہاں جواہر لال نہرو بھون میں اس پروگرام کا افتتاح کیا اور طالب علموں سے درخواست حاصل کرنے کے لئے ایک پورٹل بھی شروع کیا۔انسانی وسائل و ترقی کی وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکومت آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم) ممالک کے طالب علموں کے لئے مکمل طور پر فنڈز کا اعلان اس پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے 300 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔بھارتی ٹیکنالوجی ادارے (آئی آئی ٹی)، دہلی اس پروگرام کے لئے ایجنسی ہوگی جو اگلے تین برسوں میں 1,000 طالب علموں کا منتخب کرے گی۔ وزارت کے افسر نے بتایاکہ اس سال 250 طالب علموں کو منتخب کیا جائے گا اگلے سال 300 اور اس کے اگلے سال 450 طالب علموں کو منتخب کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ پروگرام کے لئے مکمل رقم انسانی وسائل وترقی کی وزارت فراہم کر رہی ہے اور وزارت خارجہ آسیان ممالک سے رابطہ کر کے اسے مقبول بنانے کے لئے اس میں ایک شراکت دار ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...