ہیگڈے کے خلاف پھر ایک بار دیش پانڈے نے کھولی زبان، کہا؛ جھوٹے بیانات کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کا کام بند کیا جانا چاہئے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th March 2019, 12:24 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

ڈانڈیلی 6؍مارچ (ایس او نیوز) ضلع انچارج اور ریوینیو وزیر آر وی دیشپانڈے پر عوام الزام لگارہے تھے کہ  وہ    کنیرا ایم پی اور مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈےکے خلاف کبھی اپنا منہ نہیں کھولتے، مگر اب  غالباً دوسری دیش پانڈے نے  ہیگڈے  پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی قسم کا ترقیاتی کام انجام نہ دینے والے مرکزی وزیر کو پارلیمانی انتخابات قریب آنے پر جھوٹے بیانات کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کاکام بند کرنا چاہیے۔

ڈانڈیلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران دیشپانڈے نے کہا کہ ہم جیسے عوامی نمائندوں کو سچائی اور حقیقت بیانی سے ہی کام لینا چاہیے۔انتخابات کو نظر میں رکھ کر عوام کے سامنے جھوٹے بیانات دینا اور انہیں گمراہ کرنا کسی کے لئے مناسب نہیں ہے۔میں نے کیا کچھ کام انجام دئے ہیں وہ مجھے معلوم ہیں۔ میں یہ باتیں عوام کے سامنے بھی کہہ سکتا ہوں۔ بالکل اسی طرح مرکزی وزیر(اننت کمار) کو بھی ان کے ذریعے انجام دئے کام کے تعلق سے ہی بات چیت کرنی چاہیے، اس سے  ہٹ کر غلط بیانی سے کام لینا ٹھیک نہیں ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے کہا تھا کہ ڈانڈیلی کے آلناور میں پندرہ دنوں کے اندر ریل کی آمد و رفت شروع ہوجائے گی۔ جبکہ مرکزی وزیراس تعلق سے کچھ اورہی بات کہہ رہے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ خود مرکزی وزیر کو اصل حقیقت کا پتہ ہی نہیں ہے۔اس ریلوے اسٹیشن کے لئے میں نے اس وقت کوششیں کی تھیں جبکہ مرکز میں ملیکاارجن کھرگے ریلوے منسٹر تھے۔اس کے بعد دیگر وزرائے ریل منی اَپا اور سریش پربھو سے بھی بات چیت کرتے ہوئے یہاں ٹرین سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔میں آج بھی اس کے لئے کوشش کررہاہوں۔متعلقہ افسران کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں۔اس کے بارے میں میرے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ اب اگر مرکزی وزیر(اننت کمار) نے کبھی کوئی کوشش کی ہوتو اس تعلق سے عوام کو بتائیں۔

دیشپانڈے نے ڈانڈیلی میں نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر کے تعلق سے بتایا کہ یہ مرکزی حکومت کا ادارہ ہے۔ اسے اننت کما ر ہیگڈے اپنی کوششوں کا نتیجہ بتارہے ہیں۔ تھوڑی بہت سبسیڈی ہوسکتی ہے ، لیکن اس میں ایک حصہ ریاستی حکومت کا بھی ہوتا ہے اور اس کا قیام ریاستی حکومت نے ہی کیا ہے۔ اگر یہ مرکزی وزیر کے دائرۂ کار میں ہے تو پھر ایک بار بھی انہوں نے اس مرکز میں پہنچ کر اس کی ترقی کے سلسلے میں جائزہ کیوں نہیں لیا؟

ضلع انچارج وزیر نے کہا کہ جوئیڈا کے بجارکوننگ علاقے میں بجلی کنکشن فراہم کرنے کے راستے میں میری طرف سے رکاوٹ پیدا کرنے کی جو بات کہی گئی ہے وہ مضحکہ خیز ہے۔ وہاں 14گاؤں اور 50مجرے ہیں۔ ان میں سے 43مجرے میں بجلی کنکشن دیا جاچکا ہے اب صرف 7مجرے باقی ہیں۔ اس بات کی خبر وزیر اننت کمار ہیگڈے کو نہیں ہے۔اسی طرح جوئیڈا کے کُنبی طبقے کو پسماندہ قبیلے میں شامل کرنے کے لئے میں ریاستی سطح سے مرکزی سطح تک مسلسل کوشش میں لگا ہوا ہوں۔ہمپی یونیورسٹی سے ریسرچ کرکے اس کی رپورٹ ریاستی حکومت کو دینے کے ساتھ مرکزی حکومت کو تجویز بھی بھیج دی گئی ہے۔اس ضمن میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے کیا کیا کوششیں کی ہیں اور کتنی مرتبہ پارلیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھایا ہے، یہ باتیں بھی عوام کو بتائیں تو اچھا ہوگا۔جنگلاتی زمین کے حقوق اورجنگل واسیوں کے انخلاء سے متعلق بھی دیشپانڈے نے بتایا کہ اس معاملے میں وہ عوام کے ساتھ ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریاستی حکومت نے بھی رِٹ داخل کی تھی۔ اب اس فیصلے پر اسٹے ملا ہے۔اس لئے عوا م کو خوف و دہشت کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...