روس پر پابندیاں بدستور عائد رہنا چاہیے : جرمن چانسلر

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 2nd November 2018, 8:51 PM | عالمی خبریں |

برلن 2نومبر( آئی این ایس انڈیا ؍ایس او نیوز)جرمن چانسلر انگلیلا میرکل نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیوں میں توسیع کی حمایت کی ہے۔ ان کا یہ بیان مشرقی یوکرائن کے جاری تنازعے کے پس منظر میں ہے۔جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے ساتھ کییف میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ جرمنی روس پر عائد پابندیوں کے حق میں ہے۔میرکل کے بقول اگر مشرقی یوکرائن میں جاری تنازعے کی شدت میں کمی ہوتی ہے تو ان پابندیوں میں بھی نرمی کی جانا چاہیے۔ افسوس کی بات ہے کہ فائر بندی پر ابھی تک پائیدار انداز میں عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے اور فوجی مسلسل ہلاک ہو رہے ہیں۔یوکرائن کے صدر پوروشینکو نے اس تناظر میں کہا کہ مشرقی یوکرائن کے علاقے ڈونباس میں خواتین اور بچے بھی اس تنازعے کی نذر ہو رہے ہیں اور صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔پوروشینکو نے متنازعہ علاقوں میں گیارہ ستمبر کو ہونے والے انتخابات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے بقول ان جعلی انتخابات کی کوئی وقعت نہیں۔ اس تنازعہ کا واحد حل یوکرائنی قانون کے مطابق شفاف، غیر جانبدار اور جمہوری انتخابات ہیں۔مشرقی یوکرائن میں 2014 سے حکومتی دستے روس نواز باغیوں سے لڑ رہے ہیں۔ ماسکو حکومت ان باغیوں کی مکمل پشت پناہی کرتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس تنازعے میں اب تک دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔اس علاقے میں فائر بندی کے لیے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کی کوششوں سے منسک امن معاہدہ بھی طے پایا تھا۔ تاہم اس معاہدے کی تواتر سے خلاف ورزی ہوتی رہی ہے۔یورپی یونین نے 2014میں روس کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا سے الحاق کے بعد پہلی مرتبہ ماسکو کے خلاف پابندیاں عائد کی تھیں۔ تاہم روس نے جمعرات کو یوکرائن کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا۔یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشینکو کے مطابق ان کی حکومت کے خلاف عائد کردہ روسی پابندیاں دراصل کییف کے لیے ایک ا عزاز کی بات ہے۔ پوروشینکو نے مزید کہا کہ یوکرائنی علاقوں میں تعینات روسی فوجیوں کو واپس چلا جانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔