شام کے شمال مشرقی علاقے میں روس کے فوجی گشت میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 8:06 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،20/نومبر(ایس او نیوز/ایجنسی) روسی فوج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں اپنے فوجی گشت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔روسی فوج اس علاقے میں ترک فوج کے ساتھ مشترکہ گشت کررہی ہے۔روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل آئیگور کوناشنکوف نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ فوج شام کے سرحدی علاقے میں ملٹری پولیس کے مزید یونٹوں کو بھیج رہی ہے۔وہ بھی ترک فوج کے ساتھ مل کر مشترکہ گشت کریں گے۔ترجمان نے ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو کے اس بیان پر سخت ردعمل کا اظہارکیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ روس جنگ بندی سمجھوتے میں اپنے حصے کی شرائط کو پورا نہیں کررہا ہے۔انھوں نے خبردار کیا تھا کہ ترکی دوبارہ شام میں کردملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔کوناشنکوف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔روس اور ترکی کے درمیان گذشتہ ماہ سوچی میں شام کے سرحدی علاقے میں جنگ بندی کا ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔اس کے تحت انھوں نے کرد ملیشیا کے زیر قیادت فورسز کے سرحدی علاقے سے انخلا سے اتفاق کیا تھا۔انھوں نے سرحد سے مغرب سے مشرق کی جانب ترکی کی شام میں حالیہ فوجی کارروائی کے دوران میں قبضے میں لیے گئے دس کلومیٹر کے علاقے میں مشترکہ گشت سے اتفاق کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...