روس میں سامان بردار فوجی طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک، 5 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 24th June 2022, 4:59 PM | عالمی خبریں |

ماسکو،24؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی) روس کا ایک فوجی طیارہ یازان نامی شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔ طیارے میں 9 افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کےمطابق طیارے کا حادثہ یازان شہر میں میخائلوسکی ہائی وے پر پیش آیا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا اور اس کے انجن میں خرابی پیش آئی جس کی وجہ سے لینڈنگ کے دوران طیارہ ہائی وے پر گرگیا۔ روسی سامان بردار فوجی طیارہ لائیشن ٹو 76 ساختہ تھا۔ طیارے کا حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجے پیش آیا۔ طیارہ جس مقام پر گرا اس کے نزدیک رہائشی عمارتیں موجود ہیں تاہم طیارہ گرنے کے بعد لگنے والی آگ کو پھیلانے سے قبل بجھا دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...