کیف سمیت متعدد شہروں پر 84 میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ میں برہم ہوا یوکرین، روس کو ’دہشت گرد ملک‘ قرار دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th October 2022, 12:46 PM | عالمی خبریں |

کیف، 11؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) یوکرین  نے ماسکو کی طرف سے تازہ ترین میزائل حملوں کے بعد طلب کئے گئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے دوران روس پر ’دہشت گرد ملک‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔ اقوام متحدہ کا یہ اجلاس روس کی جانب سے یوکرین کے چار علاقوں پر قبضہ کرنے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ تاہم، اس اجلاس کے دوران کیف پر ماسکو کی طرف سے مسلسل حملوں اور بم دھماکوں کا معاملہ چھایا رہا۔ اقوام متحدہ کے 193 ارکان یوکرین کے حصوں کو ضم کرنے کے خلاف روس کے اقدام پر تنقید کرنے کے لیے یو این جی اے میں لائی گئی قرارداد میں ووٹ دیں گے۔ سی این این کے مطابق رواں ہفتے اس پر ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

پہلے ہنگامی اجلاس کے دوران یوکرین کے سفیر سرگئی کیسلاتیا نے رکن ممالک کو بتایا کہ وہ پہلے ہی روس کی جارحیت سے اپنے ارکان کو کھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز روس نے تقریباً 84 میزائلوں اور دو ڈرونز کے ذریعے کئی شہروں پر حملے کئے اور جان بوجھ کر سویلین اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اس دوران اسکولوں اور یونیورسٹیوں پر بھی حملے کیے گئے۔

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی لگاتار جاری ہے۔ ہفتہ 8 اکتوبر کو یوکرین نے روس کو نشانہ بناتے ہوئے کریمین پل پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روس نے یوکرین کے کئی شہروں پر یکے بعد دیگرے کئی میزائل داغے۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے حکم کے بعد پہلے زپوریزیا پر میزائل حملہ کیا گیا اور پھر کیف پر سب سے بڑا فضائی حملہ کیا گیا۔

یوکرین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 اکتوبر کو روس نے بیک وقت یوکرین کی راجدھانی کیف سمیت 17 شہروں پر حملہ کیے۔ یوکرین کے فوجی اڈوں، توانائی کے مراکز اور مواصلاتی مراکز پر روس کی فضائیہ اور زمینی افواج نے بیک وقت حملہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...