پٹنہ قتل سانحہ:  نتیش کمار تھک چکے، بہار پر ان کا کنٹرول بحال نہیں ہے، تیجسوی یادو کا طنز 

Source: S.O. News Service | Published on 13th January 2021, 9:37 PM | ملکی خبریں |

 پٹنہ،13جنوری (آئی این ایس انڈیا) پٹنہ میں انڈگو اسٹیشن کے سربراہ روپیش سنگھ کے قتل کے بعد تیجسوی یادو منظر عام پر آئے۔ اس قتل کے حوالے سے انہوں نے  راست طورپر نتیش کمار اور بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ سی ایم نتیش کمار اب مکمل طور پر تھک چکے ہیں، بہارپر ان کا کنٹرول بحال نہیں ہے۔ محکمہ داخلہ کنٹرول کرنے سے باہر ہے۔ اسی دوران جب تک ریاست میں سیکڑوں قتل، اغوا، عصمت دری، اجتماعی عصمت دری نہیں ہوتی، وزیراعلی نتیش کمار اور ان کے ساتھیوں کو نیند نہیں آتی ہے، بہار میں اب ڈبل انجن حکومت ناکارہ ہوچکی ہے۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ ریاست میں جرائم کا گراف مسلسل بڑھتا جارہا ہے، جو فکرانگیز ہے۔ سب سے مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ بی جے پی اپوزیشن کے ساتھ ساتھ سوالات بھی اٹھاتی ہے، وہ سوال پوچھ کر خود کی ذمہ دارس سے دامن جھاڑ لیتی ہے۔نتیش کمار منتخب اور نامزد وزیر اعلیٰ ہیں، بی جے پی والوں نے انہیں منتخب اور نامزد کیا ہے۔ پہلی بار بہار میں دو نائب وزیر اعلی تشکیل دیئے گئے ہیں۔ تیجسوی یادو نے پی ایم مودی کی کھینچائی کرتے ہوئے کہا کہ اب روپیش جی کے کنبے کے لوگ چٹھ کیسے منائیں گے۔ الیکشن کے دوران  پی ایم کہتے تھے کہ اگر کچھ ہوتا ہے توکہہ دیں کہ اس کا بیٹا دہلی میں بیٹھا ہے، اب وہ بیٹا کیا کر رہا ہے؟ اب جنگل راج کا راجکمار کون ہے؟ وزیر اعظم کو  وزیراعلیٰ تیش کمار سے پوچھ گچھ کی جانی چاہئے، اس معاملہ پر کارروائی ہونی چاہئے۔

روپیش سنگھ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر پٹنہ ایئرپورٹ پر ملتے تھے،ہماری ایک طویل  مدت سے شناسائی تھی، وہ نرم مزاج اور خوش مزاج انسان تھے۔ کیا یہ ستم نہیں ہے کہ لوگوں کو گھر میں گھس کر گولی مار ی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ روپش کو 15 گولی مار دی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پوش علاقے میں فائرنگ ہو رہی ہے، لیکن پولیس کاروائی سے عاجز ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...