روپیہ ہر روز گرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے، خاموش کیوں ہیں مودی؟ کانگریس کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 27th September 2022, 9:07 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،27؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انڈین نیشنل کانگریس نے ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی کرنسی کی لگاتار گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی ترجمان سپریہ شرینیت نے کہا کہ مودی حکومت نے روپیہ کو تاریخی طور پر کمزور کر دیا ہے اور اسے ایک ڈالر کے مقابلہ 82 کی سطح سے نیچے گرانے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ میں گزشتہ 12 مہینے کے دوران سب سے زیادہ 12 فیصد گراوٹ درج کی گئی اور مودی حکومت کی مدت کار میں روپیہ 24 روپے یعنی 43.54 فیصد گر چکا ہے۔

سپریہ شرینیت نے کہا کہ ملک کی غیر ملکی کرنسی کے ذخیرہ میں ایک مہینے میں 26 بلین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے اور ایک سال کے دوران یہ 642 بلین سے گر کر 545.5 بلین ڈالر رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روپیہ کے لگاتار گرنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور لون کی قسطیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 4 جون 2013 میں روپیہ 15 فیصد گر کر ایک ڈالر کے مقابلہ 58 سے 69 پر پہنچ گیا تھا لیکن اس وقت کی یو پی اے حکومت 4 مہینے کے اندر ہی روپیہ کو مضبوط کر کے 58 روپے فی ڈلر کی سطح پر لے آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ روپیہ ایک ڈالر کے مقابلہ 82 کی سطح تک گرنے کے لئے تیار ہے۔

مودی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے سپریہ شرینیت نے کہا ’’اب ایک امریکی ڈالر کے عوض 81.47 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ لگ رہا ہے مودی جی پٹرول کی طرح روپے کی بھی سنچری لگوانے کے لئے بے تاب ہیں۔ مودی جی کے رحم و کرم سے روپیہ لگاتار کمزور ہو رہا ہے اور جو گرتی ہوئی ساکھ کی بات کرتے تھے، نہ جانے کس گڑھے میں غوطہ کھا رہی آبرو کو اب ڈھوند نہیں پا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مودی جی سے ایک ہی گزارش ہے کہ روپیہ کو سنچری بنانے سے روک لیں۔

ایک نظر اس پر بھی

یوپی-بہار سمیت کئی ریاستوں میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ تاہم ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 اپریل کو بہار، اتر پردیش، مغربی بنگال، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ...

اپنی شکست دیکھ کر مودی لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر رہنما اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی شکست کا اندیشہ ہوگیا ہے، اس لیے وہ طرح طرح کی باتیں کرکے لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ارب پتیوں کے لیڈر ہیں، غریبوں کے نہیں، راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں چلائی تشہیری مہم

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس صدر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے امراوتی اور شولاپور میں انتخابی تشہیر کی۔ اس دوران موجود لوگوں کی زبردست بھیڑ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہجوم بتا رہا ہے کہ ہوا کا رخ بدل چکا۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکی ہے کہ نریندر مودی ...

بی جے پی جھوٹ پھیلاتی رہی لیکن راہل گاندھی نے عوام کے لیے لڑنا بند نہیں کیا، کیرالہ میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج کیرالہ میں انتخابی تشہیر کے دوران بی جے پی اور مرکز کی مودی حکومت پر زوردار انداز میں حملہ کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ انھوں نے وائناڈ اور ونڈور میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی عوام مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور ...

لوک سبھا انتخاب 2024: دوسرے مرحلہ کے لیے انتخابی تشہیر ختم، راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کی قسمت کا فیصلہ 26 اپریل کو

لوک سبھا انتخاب کے دوسرے مرحلہ میں ملک بھر کی 88 سیٹوں پر 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سبھی سیٹوں کے لیے انتخابی تشہیر بدھ کی شام ختم ہو گئی۔ دوسرے مرحلہ کی اہم سیٹوں میں کیرالہ کی وائناڈ؛ بہار کی کشن گنج، کٹیہار، بھاگلپور، بانکا؛ چھتیس گڑھ کی راجناند گاؤں، مہاسمند و ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔