منڈگوڈ:15؍ستمبر(ایس اؤ نیوز) رائے دہندگان کی فہرست کی تجدیدکاری پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے تحصیلدار نے موبائیل میں ووٹروں کے ناموں کا اندراج، اخراج ، ترمیم کیسے کی جاتی ہے تعلق سے اخبارنویسوں کو تفصیلی جانکاری دی ۔
منی ودھا ن سودھا ہال میں منعقدہ پروگرام میں تحصیلدار شری دھر موندلمنے نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ بھارتی الیکشن کمیشن رائے دہندگان کی فہرست کو ڈیجیٹل کرنےکے مقصد کو لےکر موبائیل ایپ ان وی ایس پی کا اجراء کیا ہے۔ کوئی اپنی رائے دہی سے محروم ہونے نہ کرنے کی غرض سے ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری ہوتی رہتی ہے۔این وی ایس پی موبائیل ایپ انڈرائیڈ موبائیل ڈاؤن لوڈ کرکے استعمال کرسکتے ہیں اوراپنے خاندان والوں کے نام اندراج، اخراج ،ترمیم وغیرہ کرسکتےہیں۔ اسی طرح انہوں نے بتایاکہ کالج طلبا اور اداروں کو بھی اس سلسلےمیں معلومات دینے کی بات کہی۔ پروگرام میں افسران وجئے شٹپنور، راگھویندر گریڈی ، نوین کلکرنی وغیرہ موجود تھے۔