میسورو: جے ڈی ایس کی رکمنی مادے گوڈامیئر انور بیگ ڈپٹی میئر منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 25th February 2021, 12:02 PM | ریاستی خبریں |

میسورو،25؍فروری (ایس او نیوز) بروز چہارشنبہ میسور وسٹی کارپوریشن کے کونسل ہال میں منعقدہ میسورو کے مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات میں کانگریس اور جنتا دل(ا یس) نے ایک دوسرے کی حمایت کی، جس کی وجہ سے جے ڈی ایس کی وارڈ نمبر36کی کارپوریٹر رکمنی مادے گوڈا مئیر اور کانگریس کے وارڈ نمبر 10کے کارپوریٹر انور بیگ عرف آفتاب ڈپٹی مئیر منتخب کرلئے گئے۔

مئیر اور ڈپٹی مئیر کی ریزرویشن کی فہرست کے تحت اس مرتبہ میسور کے مئیر کا عہدہ جنرل طبقے کی خاتون کے لئے ریزروتھا، جبکہ ڈپٹی مئیر کا عہدہ جنرل طبقے کے لئے محفوظ رکھا گیا تھا۔رکمنی مادے گوڑا کو کل 43 ووٹ ملے جبکہ انور بیگ کو 44 ووٹ ملے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مئیر کے عہدے کی امیدوار سنندا پھلانیترا کو صرف26ووٹ ملے اور ڈپٹی مئیر کے امیدوار ساتویک کو بھی 26ووٹ ملے اور دونوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔کانگریس پارٹی کی جانب سے شانتا کماری نے میئر کے عہدے کے لئے نامزدگی کے کاغذات داخل کئے تھے لیکن خود کانگریس کے کارپوریٹرس بھی انہیں ووٹ نہیں ڈالا، اس طرح شانتا کماری کو 0 ووٹ ملے۔

میسور وسٹی کارپوریشن کی 65رکنی کونسل میں بی جے پی (22) کانگریس (19) اور جنتا دل (ا یس) (18) بی ایس پی کا ایک اور 5آزاد کارپوریٹرس ہیں۔ رکن پارلیمان پرتاب سمہا، اراکین اسمبلی ایس اے رام داس اور ایل ناگیندرا نے آج کے انتخاب میں حصہ لیا اور بی جے پی کے امیدوار کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ یم یل سی کے ٹی سری کنٹے گوڑا اور مری تبے گوڑا نے رکمنی کے حق میں ووٹ دیا۔ کانگریس کے رکن اسمبلی تنویر سیٹھ اورا یم ا یل سی دھرم سینا نے اپنا ووٹ ڈالا۔ رکن اسمبلی جی ٹی دیوے گوڑا اورا یم ایل سی سندیش ناگراج دونوں غیر حاضر رہے۔ رات بھر کی میٹنگوں کے باوجودتینوں پارٹیاں کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کرسکیں، اس لئے اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...