پارلیمنٹ میں گونجا جے این یو طلباء پر ’لاٹھی چارج‘ کا معاملہ، اعلی سطحی تفتیش کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 20th November 2019, 11:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،20/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی)  کانگریس، ترنمول کانگریس(ٹی ایم سی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹس پر دہلی پولس کی لاٹھی چارج کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کی اعلی سطحی تفتیش کرنے اور یونیورسٹی کی فیس میں اضافہ واپس لینے کی مانگ کی۔ ادھر، جے این یو نے 18 نومبر کو یوم سیاہ سے تعبیر کیا ہے۔ طلباء تنظیم کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ سے براہ راست ہدایات لینے والی دہلی پولس کی یہ جابرانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔

کانگریس کے ٹی این پرتاپن نے منگل کو وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ جے این یو کی فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت تمام اعلی تعلیمی اداروں کو برباد کر رہی ہے۔ میں فیس میں اضافہ واپس لینے کی مانگ کرتا ہوں۔ کل جے این یو اسٹوڈنٹس پر پولس کے مظالم کی اعلی سطحی جانچ پڑتال ہونی چاہیے‘‘۔

بی ایس پی کے ممبر پارلیمنٹ دانش علی نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ جے این یو کے طلبا پر پیر کے روز ہوئے لاٹھی چارج کی اعلی سطحی تفتیش ہونی چاہیے۔ اس پر برسراقتدار پارٹی کے رکن کھڑے ہوکر ان کی مخالفت کرنے لگے۔ انہوں نے کسی اور موضوع پر بولنے کی اجازت مانگی تھی، لہذا اسپیکر نے انہیں آگے بولنے کا موقع نہیں دیا۔

ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے اسٹوڈنٹس کے خلاف پولس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جے این یو میں غریب گھرانوں کے بچے پڑھنے آتے ہیں لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیوشن اور ہاسٹل فیس بڑھا دی ہے۔ اس سے غریب بچوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں رکاوٹ آئے گی۔ رائے نے کہا کہ اسٹوڈنٹس نے پر امن جلوس نکالا تھا لیکن پولس کی جانب سے اسٹوڈنٹس پر لاٹھی چارج کیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ادھر جے این یو طلباء یونین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جب طلبہ نے سستی تعلیم کے دفاع میں آواز اٹھائی تو پولس نے انہیں بری طرح زدوکوب کیا لیکن اس ظلم و تشدد کے بعد بھی طلباء ہارے نہیں ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’جس دن ہندوستان کی پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کے دوران اپنے 250 ویں اجلاس میں بیٹھی تھی، اسی دن قومی راجھدانی میں طلباء کا وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا گیا۔ قومی راجدھانی کی سڑکیں لہولہار تھیں۔‘‘

واضح رہے کہ پیر کے روز مشتعل طلباء نے پارلیمنٹ تک مارچ نکالنے کی پاداش میں دہلی پولس نے کم از کم 50 طلباء کو تحویل میں لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جے این یو کے طلباء عوامی تعلیم کے تحفظ کے لئے دہلی کی سڑکوں پر اترے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...