ریاست میں من مانے طریقے پر چل رہے افسران کے تبادلوں پر شیموگہ میں آر ایس ایس نے وزیر اعلیٰ یڈی یورپا کو لیا  آڑے ہاتھ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2019, 2:07 PM | ریاستی خبریں |

بھٹکل  یکم ستمبر (ایس او نیوز) بی جے پی کے اہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آر ایس ایس کے لیڈروں اور رضاکاروں نے شیموگہ میں وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کو اس بات کے لئے آڑے ہاتھوں لیاکہ ریاست میں جب سے ان کی سرکار نے اقتدار سنبھالا ہے،تب سے بے ضابطہ اور من مانے طریقے سے افسران کے تبادلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔اور اس سے ریاستی حکومت کی بدنامی ہورہی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  آر ایس ایس لیڈروں اور کارکنان کے اعتراض اور مباحثے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کو شیموگہ سے کاروار جانے کا پروگرام آخری لمحات میں ملتوی کرنا پڑا۔ کہاجاتا ہے کہ آر ایس ایس کے کارکنان نے اس بات پر اپنا اعتراض جتایا کہ بعض لوگوں کے سلسلے میں مخالفت رہنے کے باوجود بی جے پی کی طرف سے چند بدعنوان افراد کو عہدوں سے نوازا جارہاہے۔اور اس سلسلے میں بی جے پی کے بعض وزراء نے ہی آر ایس ایس کے پاس وزیرا علیٰ کے خلاف شکایت کی ہے۔اس پس منظر میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے بعض مرکزی قائدین کی ہدایات کے مطابق شیموگہ کے مقامی آرایس ایس لیڈروں نے وزیر اعلیٰ کو اس مسئلے پر گھیرا اور گرماگرم بحث و مباحثہ ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ کرناٹکا انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او کے طور پر ایک بدعنوان اور داغدار آفیسر کے طور پر بسوا راجیندرا کے طور پرتعیناتی وزیر جگدیش شیٹر کے علم میں لائے بغیر کیے جانے پر سخت اعتراض جتایا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایڈی یورپا کے اسی طرح من مانے طریقے پر کام کرنے کی وجہ سے ماضی میں بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں اقتدار سے دور رکھنے کا منصوبہ بنایاتھا، لیکن لنگایت فرقے کے بہت ہی بااثر لیڈر ہونے کی وجہ سے بہت ہی زیادہ سوچ بچار کے بعد انہیں اس بار پھر وزیراعلیٰ کا عہد ہ دیا گیا ہے۔ مگر وزیراعلیٰ بنتے ہی ایڈی یورپا نے اپنا وہی پرانا رنگ دکھانا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کے اندر بے اطمینانی سر اٹھانے لگی ہے۔ایڈی یورپا پر پارٹی اراکین کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ اپنے خاندان اور رشتے داروں کے کہنے پر افسران کے تبادلے کر رہے ہیں۔پارٹی میں پیدا ہونے والی اس صورت حال پر قابو پانے کے لئے بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے ایڈی یورپا کو تنبیہ کرنے اور اپنا رویہ بدلنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اسی پس منظر میں شیموگہ میں آر ایس ایس کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سے ان تمام مسائل پرسختی کے ساتھ باز پرس کی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔