بند کمرے میں 70 کالم نویسوں سے موہن بھاگوت کی ملاقات

Source: S.O. News Service | Published on 19th February 2020, 11:11 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے 18 فروری کو تقریباً 70 کالم نویسوں سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے میٹنگ کے لیے مختلف زبانوں میں لکھنے والے کالم نویسوں کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اپنی تحریروں میں آر ایس ایس کے نظریات اور پیغامات کو مثبت طریقے سے پیش کر سکیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موہن بھاگوت نے یہ میٹنگ اس لیے بلائی تھی تاکہ لوگوں میں آر ایس ایس سے متعلق جو غلط باتیں پھیل رہی ہیں، اس کو دور کیا جا سکے۔میڈیا ذرائع میں آرہی خبروں کے مطابق یہ میٹنگ دہلی کے چھتر پور علاقہ میں ہوئی جس میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور زبانوں سے جڑے ہوئے کالم نویس شامل ہوئے۔ میٹنگ میں کیا کچھ باتیں ہوئیں، اس سلسلے میں فی الحال کچھ بھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور مکمل بات چیت کو ’انتہائی خفیہ‘ رکھا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں موہن بھاگوت نے اپنے آئندہ کی پروگراموں اور تقریروں سے متعلق کچھ باتیں کالم نویسوں کے سامنے رکھی ہیں۔واضح رہے کہ آر ایس ایس ایک ایسی تنظیم ہے جس کے خلاف ہندوستان ہی نہیں، بیرون ممالک میں بھی منفی باتیں لگاتار لکھی جاتی رہی ہیں۔ اس تنظیم کی ہندوستان میں گرفت کافی مضبوط ہے اور مودی حکومت کے برسراقتدار ہونے کے بعد تو یہ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس کے باوجود آر ایس ایس کے خلاف لگاتار آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ ان آوازوں کو اٹھنے سے روکنے اور آر ایس ایس سے جڑی غلط باتوں کو نہ پھیلنے دینے کے مقصد سے ہی کالم نویسوں کے ساتھ موہن بھاگوت نے میٹنگ کی۔قابل ذکر ہے کہ آر ایس ایس اور اس کے نظریات کے بارے میں پھیلی غلط باتوں کو واضح کرنے کے مقصد سے گزشتہ سال ستمبر میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے بیرون ملکی میڈیا سے بات چیت کی تھی۔ یہ ملاقات دہلی کے امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ہوئی تھی۔ اس میں کم و بیش 30 ممالک کے میڈیا اداروں سے جڑے 80 صحافیوں نے اپنی موجودگی درج کی تھی۔ یہ سبھی صحافی ہندوستان میں ہی رہ کر اپنی صحافتی ذمہ داری نبھاتے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

راجستھان: اس مرتبہ نوجوانوں، خواتین، کسانوں، دلتوں و قبائلیوں کی حکومت بنے گی، الور میں پرینکا گاندھی کا خطاب

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پیر کے روز الور لوک سبھا سیٹ سے کانگریس امیدوار للت یادو کی حمایت میں عظیم الشان روڈ شو کیا۔ روڈ شو میں پرینکا کھلی چھت والی گاڑی میں سوار تھیں اور ان کے ساتھ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، اسمبلی میں حزب مخالف لیڈر ٹیکارام جولی، ...

میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں، جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا جذباتی پیغام

عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے لوگوں کو پیغام بھیجا ہے کہ ’میرا نام اروند کیجریوال ہے، میں دہشت گرد نہیں ہوں۔‘ سنجے سنگھ نے کہا کہ مرکزی حکومت اروند کیجریوال کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ وزیر اعظم اپنی بدنیتی میں ...

سپریم کورٹ نے امانت اللہ کی پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد کردیا

دہلی کے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو پیر (15 اپریل 2024) کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سپریم کورٹ نے وقف بورڈ گھوٹالے سے متعلق معاملے میں امانت اللہ کو ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیشگی ضمانت کی مانگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ای ڈی کے ...

آر ایس ایس کو ملک کا آئین نہیں بدلنے دے گی کانگریس، کیرالہ میں راہل گاندھی نے چلائی عوامی رابطہ مہم

کانگریس کے سابق صدر اور کیرالہ کے وائناڈ سے لوک سبھا امیدوار راہل گاندھی نے 15 اپریل کو وائناڈ میں عوامی رابطہ مہم چلائی۔ اس مہم کے دوران راہل گاندھی کا جگہ جگہ شاندار استقبال ہوا۔ بیشتر مقامات پر لوگوں کا ہجوم امنڈتا ہوا دکھائی دیا اور کچھ مقامات پر راہل گاندھی رک کر لوگوں سے ...

کانگریس نے انتخابی تشہیر کے لیے جاری کیا ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ، عوام تک پہنچے گی پارٹی کی گارنٹیاں

 لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر کانگریس لیڈران کی ریلیاں اور روڈ شو جاری ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے پیر کے روز انتخابی تشہیر کے مقصد سے ’ہاتھ بدلے گا حالات‘ نغمہ جاری کر دیا ہے۔ کانگریس اس نغمہ کے ذریعہ پارٹی کے انتخابی منشور میں شامل ’پانچ نیائے‘ کے تحت دی گئی 25 گارنٹیوں کو ملک ...

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...