مرکز نے کورونا سے نپٹنے میں ناکامی چھپانے کیلئے تبلیغی جماعت کو نشانہ بنایا؛ مہاجر مزدوروں کی بے بسی کی طرف توجہ دینے میں حکومت کی لاپروائی قابل مذمت : سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 13th May 2020, 2:03 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 13؍مئی (ایس او نیوز) سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ اس ملک میں کورونا وائرس صرف تبلیغی جماعت کی وجہ سے پھیلا غلط ہے۔

کے پی سی سی دفتر میں ڈی کے شیو کمار کے ہمراہ ایک اخباری کانفرنس سے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سب سے پہلے کورونا وائرس کے پہلے معاملہ کی نشاندہی کیرالہ میں 30 ؍ جنوری کو ہوئی تھی اس کے بعد مرکز ی حکومت  نے لاک ڈاؤن کا اعلان 24 ؍مارچ کو کیا ۔ اس وائرس سے نپٹنے کے لئے قدم اٹھانے میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے مودی حکومت نے تبلیغی جماعت پر سارا الزام ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس لاک ڈاؤن یا دیگر پابندیوں کے نفاذ کے لئے پہلے ہی سے کافی وقت موجود تھا۔ اگر وہ وقت سے پہلے بین الاقوامی فلائٹوں پر روک لگا دیتی تو شاید کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں جو تباہی مچی ہوئی ہے اس کو روکا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ، اٹلی وغیرہ میں بھی کیا کورونا وائرس تبلیغی جماعت کی وجہ سے ہی پھیلا ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ حکومت جب یہ جانتی تھی کہ کورونا وائرس کا خطرہ ہے تو پھر دہلی کے مرکز نظام الدین میں بین الاقوامی اجتماع کی اجازت جس نے دی اس پر سب سے پہلے کارروائی ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم مودی نے بغیر کسی تیاری کے اچانک آدھی رات میں ملک کو بند کردینے کا اعلان کردیا۔ لاکھوں کی تعداد میں مہاجر مزدور بے سہارا ہوگئے اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔

کرناٹک میں لاک ڈاؤن کے ضابطہ میں قدرے نرمی اور مزدوروں کے لئے ریل گاڑی کا انتظام کرنے مرکز کے اعلان کے بعد اپنے وطن لوٹنے کے لئے 5.5 لاکھ مزدوروں نے درخواست دی لیکن ان میں سے صرف 60 ہزار مزدوروں کو وطن لوٹنے کے لئے منظوری دی گئی اور باقی مزدوروں کو وطن لوٹنے سے بلڈر لابی کے دباؤ میں آکر روکا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے مہاجر مزدوروں کے سفر کے لئے ٹکٹ کی رقم لئے جانے کی مذمت کی اور کہا کہ پی ایم کیرس فنڈ کیلئے 35 ؍ہزار کروڑ اور کرناٹک میں سی ایس آر فنڈ کے لئے 3 ؍ ہزار کروڑ روپئے جمع کئے گئے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ان مزدوروں کے سفرکے لئے انتظامات اس فنڈ کے ذریعے کئے جائیں۔وزیر اعظم مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ صرف دیا جلانے یا تالی بجانے سے کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ۔مزدور طبقہ اس ملک کی معیشت کی ریڑھ ہے اس کو نظر انداز کرنا درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نپٹنے کے سلسلے میں مشورے کے لئے وزیر اعلیٰ نے جو کل جماعتی میٹنگ بلائی تھی اس میں انہو ں نے جو مشورے دیئے ان میں سے ایک کو بھی حکومت کی طرف سے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔

سدارامیا نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں میں راشن فراہم کرنے کے لئے بی بی ایم پی اور محکمہ محنت کی طرف سے کٹس مہیا کروائے جارہے ہیں ان کی صرف 10 فیصد تقسیم مستحقین میں راست طور پر کی جارہی ہے باقی اناج آر ایس ایس اور بی جے پی سے جڑے رضا کار اداروں میں تقسیم کی گئی ہے۔

اس موقع پر ڈی کے شیو کمار نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 24 ؍ مئی کو ریاست کی جن گرام پنچایتوں کی میعاد ختم ہونے جارہی ہے ان کے انتخابات کو موجودہ کورونا وائرس بحران کے ختم ہونے تک ملتوی کردیا جائے۔ ہنگامی حالات میں ان پنچایتوں کی میعاد میں چھ ماہ تک کی توسیع کی گنجائش موجود ہے لیکن حکومت اس معاملے میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو مقرر کرنے کی کوشش میں ہے۔

کانگریس ایسی کسی بھی حرکت کی سخت مخالفت کرے گی۔ کورونا وائرس سے نپٹنے میں ریاستی حکومت کو پوری طرح ناکام قرار دیتے ہوئے شیو کمار نے کہا کہ مہاجر مزدوروں ، آئی ٹی بی ٹی کمپینوں کو کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے معاملے میں حکومت بری طرح ناکام رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...