ریزرویشن سے متعلق آر ایس ایس اور بی جے پی کے ارادے ٹھیک نہیں: تیجسوی یادو

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st August 2019, 11:05 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ، 21؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی)  بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ریزرویشن کے معاملے پر راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کے چیف موہن بھاگوت کے حالیہ بیان پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ ریزرویشن کو لے کر آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔

تیجسوی یادو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ” موہن بھاگوت جی کے بیان کے بعد آپ کو یہ صاف ہوناچاہئے کیونکہ ہم آپ کو ” آئین بچاؤ“ اور ” بیروزگاری ہٹاؤ، ریزرویشن بڑھاؤ، کے نعروں کے ساتھ آگاہ کر رہے تھے۔ ” خوشگوار ماحول “ کی نوٹنکی میں یہ آپ کا ریزرویشن چھین لینے کے منصوبے میں کافی آگے بڑھ چکے ہیں۔ جگاؤ اور حقوق بچانے کی مشال جلاؤ۔“

آرجے ڈی لیڈر نے ایک دیگرٹوئٹ میں کہاکہ ” ریزرویشن سے متعلق آر ایس ایس اور بی جے پی کی منشا ٹھیک نہیںہے ۔ بحث اس بات پر کیجئے کہ اتنے سالوں بعد بھی سرکاری نوکریوں میں ریزرو زمروں کے اسی فیصد عہدے خالی کیوں ہیں۔ ان کی نمائندگی علامتی بھی نہیں ہے۔ مرکز میں ایک بھی سیکریٹری پسماندہ طبقہ انتہائی پسماندہ طبقہ سے کیوں نہیںہے ۔ کوئی وائس چانسلر درج فہرست ذات انتہائی پسماندہ طبقہ سے کیوں نہیں ہے، کیجئے بحث ۔

واضح رہے کہ موہن بھاگوت نے اتوار کو کہا تھا کہ جو ریزرویشن کے حق میں ہیں اور جو اس کے خلاف ہیں ان لوگوں کے مابین اس پر خوشگوار ماحول میں بات چیت ہونا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔