15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو ملے گی سرکاری مدد، انکم ٹیکس کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع، 45 لاکھ چھوٹی صنعتوں کو 3 لاکھ کروڑ کاقرض

Source: S.O. News Service | Published on 14th May 2020, 12:30 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وبا کے دور میں پورے ملک کے مختلف سیکٹرس کو سنجیونی دینے کے لئے 20 لاکھ کروڑ روپئے کے راحت پیکیج کے اعلان کی تفصیل پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انکم ٹیکس میں ٹرسٹ، ایل ایل پی کو سبھی پینڈنگ فنڈ فوری طور پر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل سے آئندہ سال تک ٹی ڈی ایس اور ٹی جی ایس کے لئے 25 فیصد ادائیگی میں چھوٹ دی جارہی ہے، جو اگلے سال 31 مارچ 2021 تک جاری رہے گی۔ اس سے 50 ہزار کروڑ روپئے کا فائدہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 15 ہزار سے کم تنخواہ والوں کو سرکاری مدد دی جائے گی۔ تنخواہ کا 24 فیصد حکومت پی ایف میں جمع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 500 کروڑ کی مدد اس کے لئے حکومت کی طرف سے دی جارہی ہے۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ پی ایف حصہ داری آئندہ 3 ماہ کے لئے گھٹائی جا رہی ہے، یہ کام کرنے والوں کے لئے کیا گیا ہے۔ سرکاری اور پی ایس یو کو 12 فیصد ہی دینا ہوگا۔ پی ایس یو پی ایف کے 12 فیصدی ہی ہوں گے، لیکن ملازمین کو 10 فیصد پی ایف دینا ہوگا۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کی بازار تک پہنچ بنانا آسان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکیٹ سے جوڑا جائے گا۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ اس کے سبب ایم ایس ایم ای کا بزنس کرنا آسان ہوگا اور خود انحصار ہندوستان اب میک ان انڈیا کے تحت آگے بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ 200 کروڑ تک کے سارے ٹینڈر گلوبل ٹینڈر نہیں ہوں گے۔نرملا سیتا رمن مائیکرو یونٹ میں 25 ہزار کی سرمایہ کاری تک مانی جاتی تھی۔ اب یہ سرمایہ کاری ایک کروڑ تک ہوسکتی ہے اور ٹرن اوور 5 کروڑ تک ہو سکتا ہے، لیکن تب بھی آپ مائیکرو یونٹ کے اندر ہی آئیں گے۔نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ویواد سے وشواس اسکیم کے تحت جن کمپنیوں کے ٹیکس تنازعہ کے سبب باقی ہیں، وہ 31 دسمبر 2020 تک بغیر کسی سود شرح کے ٹیکس دے سکتی ہیں۔

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ آر بی آئی آنے والے دنوں میں بازار میں پیسہ لے کر آئے گا، جسے لے کر آپ کو آنے والے دنوں میں اطلاع دی جائے گی۔ وزیر مالیات نے کہا کہ آج سے روزانہ میں اور میری ٹیم آپ کو اس پیکیج کو لے کر جانکاری دے گی اور جو وزیر اعظم مودی کا وزن ہے، اسے آپ کے سامنے رکھے گی۔

سیتارمن کے اعلانات کی جھلکیاں

٭ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ کو 31 جولائی سے بڑھا کر 30 ستمبر کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان کو 31 مارچ 2021 تک ٹی ڈی ایس کٹوتی میں 25 فیصد کی راحت دی گئی ہے۔
٭ ریئل اسٹیٹ کے معاملہ میں رہنما ہدایات جاری ہوں گی اور تمام پروجیکٹوں کو مارچ کے بعد 6 مہینے تک مہلت دی جائے گی۔
٭ ایم ایس ایم (مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم) صنعتوں کی تعریف بدل دی گئی ہے۔ اس میں سرمایہ کاری کی حد میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اب ایک کروڑ سرمایہ کاری یا 10 کروڑ کے ریٹرن پر مائیکرو کا درجہ دیا جائے گا۔ اسی طرح 10 کروڑ سے 50 کروڑ تک اسمال اور 20 سے 100 کروڑ ریٹرن پر میڈیم انڈسٹری کا درجہ فراہم کیا جائے گا۔
٭ اب 200 کروڑ تک کا ٹینڈر گلوبل نہیں ہوگا اور اسے مقامی کمپنیوں کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایم ایس ایم ای کو ای مارکٹ سے منسلک کیا جائے گا۔
٭ 20 لاکھ کروڑ کے پیکیج میں سے 3 لاکھ کروڑ روپے ایم ایس ایم ای کے لئے مختص ہوں گے۔ ان کمپنیوں کو قرض بلا گارنٹی فراہم کیا جائے گا اور اس کی مدت چار سال کی ہوگی۔ اس منصوبہ میں 12 مہینے کی چھوٹ ہوگی اور یہ آفر 31 اکتوبر 2020 تک کے لئے ہوگا۔ کمپنیوں کو ایک سال تک اصل رقم نہیں دینی ہوگی۔
٭ بجلی ترسیلی کمپنیوں کی مدد کے لئے ایمرجنسی لیکویڈیٹی 90 ہزار کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔ نان بینکنگ فائنانس، مائیکرو فائنانس کمپنیوں کے لئے 30 ہزار کروڑ کی اسپیشل لیکویڈیٹی اسکیم لائی جا رہی ہے۔ اس سے نقدی کا بحران ختم ہو جائے گا۔
٭ ای پی ایم پر راحت: وزیر مالیات نے اعلان کیا کہ حکومت گزشتہ دو مہینوں سے کمپنیوں کو ای پی ایف پر جو راحت فراہم کر رہی ہے اسے تین مہینے کے لئے بڑھا دیا گیا ہے۔ اس کے تحت ای پی ایف میں ملازمین اور کمپنی کی طرف سے حکومت 12-12 فیصد کا حصہ جمع کر رہی ہے۔ تاہم یہ فائدہ انہی کمپنیوں کو مل رہا ہے جن میں 100 سے کم ملازمین ہیں اور ان میں سے 90 فیصد ملازمین کی تنخواہ 15 ہزار سے کم ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...