رونالڈو۔میسی کی بادشاہت ختم لوکا موڈرک نے ’فیفا مینس پلیئر آف دی ایئر‘کا خطاب جیتا

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 25th September 2018, 6:43 PM | اسپورٹس |

لندن ،25؍ ستمبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز)  لوکا موڈرچ نے فیفا کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے کرسٹیانورونالڈو اور لیونیل میسی کی فٹ بال کے ذاتی ایوارڈز کو حاصل کرنے میں ایک دہائی سے چلی آرہی بادشاہت کو ختم کر دیا۔ریال میڈرڈ اور کروشیا کے مڈفیلڈر نے اپنے کلب اور ملک دونوں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان کی موجودگی میں ریال نے مسلسل تیسری بار چمپئنز لیگ جیتی جبکہ کروشیا پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔موڈرچ نے کہاکہ امکانات حاوی ہو رہے ہیں مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں موڈرچ نے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑا۔رونالڈو اور میسی نے لندن میں ہوئے ایوارڈ کی تقریب میں حصہ نہیں لیا۔دونوں یووینٹس اورلوکا موڈرچ نے فیفا کا سال کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرکے کرسٹیانورونالڈو اور لیونیل میسی کی فٹ بال کے ذاتی ایوارڈز کو حاصل کرنے میں ایک دہائی سے چلی آرہی بادشاہت کو ختم کر دیا۔ریال میڈرڈ اور کروشیا کے مڈفیلڈر نے اپنے کلب اور ملک دونوں کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ان کی موجودگی میں ریال نے مسلسل تیسری بار چمپئنز لیگ جیتی جبکہ کروشیا پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔موڈرچ نے کہاکہ امکانات حاوی ہو رہے ہیں مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہر شخص کا شکریہ ۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں موڈرچ نے مصر کے اسٹرائیکر محمد صلاح اور رونالڈو کو پیچھے چھوڑا۔رونالڈو اور میسی نے لندن میں ہوئے ایوارڈ کی تقریب میں حصہ نہیں لیا۔دونوں یووینٹس اور بارسلونا کی جانب سے بدھ کو میچ کھیلیں گے لیکن انہیں اپنی غیر موجودگی کی وجہ سے تنقید جھیلنی پڑ رہی ہے۔موڈرچ نے کہاکہ ہر کسی کے اپنے وجوہات ہوتے ہیں۔یقینی طور پر اگر وہ یہاں ہوتے تو مجھے اچھا لگتا لیکن وہ نہیں آئے۔رونالڈو اور میسی نے پانچ پانچ بار یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

چنئی نے ریکارڈ بنایا، نویں بار آئی پی ایل کے فائنل میں پہنچی، دہلی کو دی شکست

دبئی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ مقابلہ میں چنئی سپر کنگس (سی ایس کے) نے دہلی کیپیٹلس کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ۔ سی ایس کے کپتان دھونی نے ایک شاندار پاری کھیلتے ہوئے چھہ گیندوں میں 18 رن بنائے اور آخری گیند پر چوکا لگاکر ٹیم کو جیت دلائی۔رابن اتھپا اور رتو راج ...