ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا رول بے حد اہم: گورنر تھاورچندگہلوٹ

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2022, 11:16 AM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو، 6؍جنوری(سالارنیوز) ریاستی گورنر تھاورچند گہلوٹ نے کہاکہ ملک کی ترقی میں نوجوانوں کا رول بے حد اہم ہے اورنوجوانوں کی طاقت کا مناسب استعمال کرنے سے ہندوستان دنیا بھر میں اونچا مقام حاصل کرسکتا ہے -

تعلقہ کے آدی چن چن گری مٹھ میں منعقد دوروزہ یواجن اتسوا کا افتتاح کرتے ہوئے گورنر گہلوٹ نے اس خیال کا اظہارکیا اور کہاکہ سوامی وویکانندا کی خواہش کے مطابق ملک کو ترقی کی راہ پر لے جانے والے نوجوانوں کی آج ضرورت ہے -یواجن اتسوا کے ذریعہ نوجوانوں کو اقتصادی اورذہنی طورپر مستحکم بنایا جاسکتا ہے - آدی چن چن گری مٹھ نے تعلیمی، مذہبی اورثقافتی شعبہ کی ترقی میں نمایاں رول ادا کیا ہے اور نوجوان لڑکے ولڑکیوں کو قوم کی اصل دھارے میں لانے یہاں مختلف پروگراموں کو منعقد کیا گیا ہے -

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیربرائے اسپورٹس ویوتھ ایمپاورمنٹ ڈاکٹر نارائن گوڈا نے کہاکہ حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اورفلاح وبہبودی کیلئے کئی پروگراموں کو ترتیب دیا ہے اوریوتھ پالیسی جاری کرنے ڈاکٹر آربال سبرامنیم کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے - 100 لڑکیوں کو پائلٹ کی تربیت دی جائے گی اوراگلے اولمپکس ٹورنمنٹ کیلئے روانہ کرنے 75 بچوں کو گود لیا گیا ہے -محکمہ کنڑا وثقافت کے وزیرسنیل کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام شعبوں میں تبدیلی صرف نوجوان نسل سے ہی ممکن ہے اس سلسلہ میں فلاحی تنظیموں کو آگے آنا چاہئے- آدی چن چن گری مٹھ کے سربراہ ڈاکٹر نرملا نندا سوامی نے جلسہ کی نگرانی کی -

اس موقع پر رکن اسمبلی کے سریش گوڈا، بال سبرامنیم، محکمہ اسپورٹس ویوتھ ایمپاورمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری شالنی رجنیش،کمشنر گوپال کرشنا، ضلع ڈپٹی کمشنر اشوتھی، ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس یتیش ودیگر حاضر رہے -

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔