روہت شرما، وینیش پھوگاٹ ، رانی، منیکا اور ماریپن تھانگایلو کوکھیل رتن کی سفارش

Source: S.O. News Service | Published on 19th August 2020, 10:47 AM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

نئی دہلی،19؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستان کے محدود اوورز کے کپتان روہت شرما ، اسٹار خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ ، ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا،ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی کپتان رانی رامپال اور ریو پیرالمپک طلائی تمغہ جیتنے والے کھلاڑی ماریپن تھانگایلو کو ملک کے سب سے اعلی کھیل اعزاز راجیو گاندھی کھیل رتن قرار دینے کے لئے سفارش کی گئی ہے۔

وزارت کھیل کی 12 رکنی ایوارڈ کمیٹی نے کھیل رتن کے لئے پہلے چار ناموں کی سفارش کی تھی جس میں بعد میں رانی رامپال کا نام شامل کیا گیا جس پر حتمی فیصلہ مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کرنا ہے۔ اس کمیٹی کے چئیرمین سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس مکندکم شرما تھےاورکمیٹی ممبران میں سابق کرکٹر وریندر سہواگ ، ہاکی کے سابق کپتان سردار سنگھ ، پیرا اولمپک سلور میڈلسٹ دیپا ملک ، سابق ٹیبل ٹینس پلیئر مونالیزا باروا مہتا اور باکسر وینکٹیسن دیواراجن شامل تھے۔ کمیٹی نے سائی کے صدر دفتر میں ایک اجلاس منعقد کیا اور ان چاروں ناموں کی سفارش کی۔

نیشنل اسپورٹس ایوارڈز کے ضوابط میں کھیل رتن کا یہ اصول ہے کہ ایک اولمپک سال میں ایک سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل رتن سے نوازا جاسکتا ہے جبکہ غیر اولمپک سالوں میں ایک کھیل کے لئے کھیل رتن دیا جانا چاہئے۔ لیکن پچھلے کچھ سالوں سے یہ روایت ہے کہ ایک سے زیادہ کھلاڑیوں کو کھیل رتن دیا جارہا ہے۔تاہم یہ دوسرا موقع ہے جب کھیل رتن کے لئے پانچ کھلاڑیوں کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔ اس سے قبل 2016 کے ریو اولمپکس کے بعد سلور میڈلسٹ پی وی سندھو ، کانسی کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک ، چوتھی پوزیشن کی جمناسٹ دیپا کرماکر اور شوٹر جیتو رائے کو کھیل رتن سے نوازا گیا تھا۔

2009 میں ، تین کھلاڑی باکسر ایم سی میری کوم ، وجیندر سنگھ اور پہلوان سشیل کمار کو کھیل رتن سے نوازا گیا۔ وجیندر اور سشیل نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں کانسی کے تمغے جیتے تھے جبکہ میری کوم چوتھی بار عالمی چمپیئن بنی تھیں ۔ پانچ بار دو کھلاڑیوں کو یہ اعزاز ملا ہے۔ 1997 میں ویٹ لفٹر کنجورانی دیوی اور ٹینس پلیئر لینڈر پیس ، 2003 میں شوٹر انجلی بھاگوت اور ایتھلیٹ کے کینمول ، 2012 میں لندن اولمپکس کے بعد شوٹر وجے کمار اور پہلوان یوگیشور دت نے کھیل رتن حاصل کیا۔ 2017 میں پیرا اتھلیٹ دیویندر جھاڑیا اور ہاکی کے کھلاڑی سردار سنگھ ، ویٹ لفٹرز میرابائی چانو اور 2018 میں کرکٹ کے کپتان وراٹ کوہلی اور 2019 میں دیپا ملک اور بجرنگ پنیا کو کھیل رتن سے نوازا گیا۔

پہلی بار کورونا کی وجہ سے کھیلوں کی وزارت کھیل نے آن لائن درخواست طلب کی تھیں ۔ اس سال راجیو گاندھی کھیل رتن کے لئے 42 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔جنوری 2016 سے دسمبر 2019 تک کھیل رتن کے لئے کارکردگی پر غور کیا گیا۔ محدود اوورز کے ہندوستانی کرکٹ کے نائب کپتان روہت نے گذشتہ سال انگلینڈ میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا حالانکہ وہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ اگر انہیں کھیل رتن کے لئے منتخب کیا جاتا ہے تو وہ سچن تندولکر ، مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے کرکٹر ہوں گے۔

ونیش نے 2018 میں منعقدہ دولت مشترکہ اور ایشین گیمز میں طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔ ونیش نے پچھلے سال ورلڈ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور ملک کو ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوٹہ دلایا تھا۔

منیکا بترا نے 2018 دولت مشترکہ کھیلوں میں خواتین کے انفرادی اور ٹیم گولڈ سمیت کل چار تمغے جیتے۔ انہوں نے 2018 جکارتہ ایشین گیمز میں مکسڈ ڈبلز میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ہندستان نے رانی کی کپتانی میں امریکہ کو شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پیرا ہائی جمپر تھانگایلو نے 2016 کے ریو پیرا اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ انہیں 2017 میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اسٹار جیویلین تھروورنیرج چوپڑا ، رنر ہما ​​داس ، بیڈمنٹن کھلاڑی کندامبی سری کانت اور شوٹر اپوروی چنڈیلا بھی کھیل رتن ریس میں شامل تھے لیکن آخر میں باہر ہوگئے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...