روہت شرما نے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں 5 سنچریاں بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th July 2019, 11:36 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

لیڈز،7؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں زیادہ سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، اس کے علاوہ انہوں نے میگا ٹورنامنٹس کی تاریخ میں زیادہ سنچریوں کا سابق ہم وطن بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا، اس کے علاوہ وہ 27 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریاں بنا کر ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہو گئے، روہت شرما نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں شاندار سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، یہ ان کی رواں ٹورنامنٹ میں پانچویں سنچری ہے، اس طرح انہوں نے ایک ورلڈ کپ میں سنگاکارا کی زیادہ سنچریوں کا عالمی ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کر دی، سنگاکارا نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ میں 4 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں 6 سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ میں ٹنڈولکر کے ساجھے دار بن گئے، ٹنڈولکر نے 45 ورلڈ کپ میچز کھیلکر 6 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ روہت شرما نے صرف 16 کھیل کر ان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اس کے علاوہ روہت شرما کیریئر کی 27 سنچری بنا کر ہاشم آملہ کے ہم پلہ ہو گئے، شرما ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں، ٹنڈولکر 49 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، ویراٹ کوہلی 41 سنچریاں بنا کر دوسرے، رکی پونٹنگ 30 سنچریاں بنا کر تیسرے اور جے سوریا 28 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ روہت شرما ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں کسی ایک سیریز یا ٹورنامنٹ میں پانچ سنچریاں بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، اس سے قبل ویسٹ انڈین بلے باز کلائیڈ والکوٹ نے 1955ء میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پانچ سنچریاں اسکور کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔