روہت شرما کی ایک اور سنچری، ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th July 2019, 11:30 AM | اسپورٹس |

لیڈز،7؍ جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)   ہندوستان  نے اپنے آخری گروپ میچ میں سری لنکا کو باآسانی شکست دے کر ایک اور فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان  اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان لیڈز اسٹیڈیم میں ورلڈکپ کا چالیسواں  میچ کھیلا گیا، جس میں سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں اوپنرز بالترتیب 17 اور 40 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے،  بعد ازاں فرنانڈو کریز پر آئے اور صرف 20 رنز بنا کر 53 کے مجموعی اسکور پر پانڈیا کا شکار بنے، اسی طرح کوشل مینڈس 55 اور تین کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے چار کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے تھے البتہ میتھیوز اور تھریمانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 124 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور اسی دوران دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تھریمانے 68 گیندوں پر 53 رنز بنا کر 179 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے،  میتھیوز نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا۔

سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، میتھیوز 113 اور تھریمانے 53 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراه نے 3، جڈیجا، پانڈیا، کمار اور کلدیب یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہندوستان کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور دونوں ہی اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنائی، روہت شرما 103 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،  ہندوستان کی پہلی وکٹ 189 کے مجموعی اسکور پر گری۔

نئے آنے والے بیٹسمین ویراٹ کوہلی نے  بااعتماد انداز سے بیٹنگ کو جاری رکھا اور ٹیم کا اسکور مزید آگے بڑھایا اس دوران کے ایل راہول دوسرے ہینڈ پر کھل کر بیٹنگ کرتے رہے اور انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی، اکتالیسویں اوور میں راہول 111 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

ہندوستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ریشبھ پانٹ تھے، کوہلی الیون نے 265 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ایک نظر اس پر بھی

منکی اور مرڈیشور کے ساحل اور محمد حیات کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کے کرکٹ یونیورسٹی بلیو منتخب

کھیل کے میدان میں بھٹکل اور اطراف کے کھلاڑیوں کا یونیورسٹی بلیو منتخب ہونا عام ہوتاجارہا ہے، تازہ خبر یہ ہے کہ  پڑوسی علاقہ منکی اور مرڈیشور سے تعلق رکھنےو الے دونوجوان کرکٹ میں کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی کرکٹ ٹیم کے لئے  منتخب ہوگئے ہیں

پہلے ٹسٹ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 130 رن سے شکست دی

 تیز گیند باز محمد سمیع (31 رن پر 4 وکٹ) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (42 رن پر تین وکٹ) کی بہترین گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے بنگلہ دیش کو پہلے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے ہی دن اننگز اور 130 رنوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1۔0 کی برتری حاصل کرلی۔

نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ

آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کے لئے 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے آٹھ ٹیموں نے جمعہ کو ری ٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے معاہدہ کو بڑھانے کےاعلان کی آج آخری تاریخ تھی ۔