روہنگیا پناہ گزینوں کا بنگلہ دیش سے میانمار لوٹنے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 22nd August 2019, 12:13 AM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ،21؍اگست (ایس او نیوز؍یو این آئی) آج یعنی 21 اگست کو بنگلہ دیش کی جانب سے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو واپس میانمار بھیجنے کے اعلان کے رد عمل میں پناہ گزینوں نے وطن لوٹنے سے انکار کر دیا۔ عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے پناہ گزین کمشنر عبدالکلام نے بتایا کہ واپسی کے عمل کے لیے ایک ہزار 56 خاندانوں میں سے صرف 21 خاندانوں کو منتخب کیا گیا جو حکام کو اس بات کا انٹرویو دینے کے لیے تیار ہیں کہ آیا وہ میانمار لوٹنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خاندانوں کا کہنا تھا کہ وہ واپس نہیں جانا چاہتے جبکہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ جہاں 10 لاکھ روہنگیا پناہ لیے ہوئے، زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ماضی جیسی افراتفری نہیں ہے، وہ حکام کے پاس گئے اور کھل کر بات کی جو بہت مثبت بات ہے اب وہ صورتحال کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ہمارے پاس کل کا دن ہے، امید ہے کہ مزید کئی خاندان انٹرویو میں شرکت کریں گے‘‘۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ترجمان نے ایک ای میل میں بتایا کہ دوسرا انٹرویو ان پناہ گزینوں کے ساتھ کیا جائے گا جنہوں نے منگل کے روز ہوئے سروے میں واپس لوٹنے پر آمادگی کا اظہار کی تھi۔ اس سلسلہ میں انٹرویو دینے والے کچھ روہنگیا پناہ گزینوں کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں لوٹیں گے جب تک میانمار انہیں شہریت نہ دے دے۔

دوسری جانب کئی نسلوں سے میانمار میں مقیم ہونے کے باوجود حکام نے انہیں شہریت دینے سے انکار کر دیا ہے اور انہیں بنگالی کہنے پر ہی بضد ہیں۔ البتہ میانمار نے اس بات کی تصدیق کردی تھی کہ 3 ہزار 450 افراد پر مشتمل منتخب خاندان میانمار میں فوجی حملوں کے بعد بنگلہ دیش آئے تھے۔

اس سے قبل میانمار کابینہ کے وزیر نے بتایا تھا کہ میانمار اور بنگلہ دیش دونوں مہاجرین کی واپسی کے لیے رضامند ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں یو این ایچ سی آر کی مدد طلب کی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں ممالک نے یو این ایچ سی آر کے تعاون سے یہ کوشش کی تھیں جو روہنگیا کے واپس لوٹنے سے انکار کی وجہ سے ناکام ہوگئی تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...