ہوناور نیشنل ہائی وے پر چٹان کھسکنے کا معاملہ : مسافروں اور سواریوں کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں : تحصیلدار کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th June 2020, 8:24 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:11؍جون (ایس اؤ نیوز) آج  جمعرات صبح  9بجے ہوناور ۔بھٹکل  نیشنل ہائی وے66 پرپیش آئے چٹان کھسکنے کے واقعہ کو لے کر ہوناور تحصیلدار نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کے بعد   ہوناور کے سی پی آئی  اور  منکی کے پی ایس آئی نے  ہائی وے کی تعمیراتی  ٹھیکیدار کمپنی  آئی آر بی کے افسران کے ساتھ جائے واردات کا دورہ کیا ہے اور جائے وقوع کا جائزہ لیا ہے۔

تحصیلدار ویویک شنئینے بتایا ہے کہ  متعلقہ پہاڑ کو کھسکنے سے محفوظ بنانے کے لئے پہاڑ کے اوپری حصہ میں پانی بہاؤ کے لئے نالہ کی کھدائی کی گئی ہے اور نیشنل ہائی وے پر بیریکیڈ   لگائے گئے ہیں تاکہ سواریوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔ اسی طرح آئندہ مسافروں اور سواریوں کا خیال رکھتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر تحفظاتی دیوار تعمیر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

تحصیلدار کے مطابق   طوفانی ہواؤں اور تیز  بارش کے چلتے پہاڑ کا ایک حصہ کھسک کر راستے پرگر گیا تھا جس کے نتیجے میں  بائک سوار زخمی ہوا۔ اُسے  ہوناور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...