کورونا بحران میں روبوٹ کے ذریعہ آب زم زم کی تقسیم، حرمین شریفین میں جدید ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال

Source: S.O. News Service | Published on 11th January 2022, 12:03 PM | خلیجی خبریں |

ریاض، 11؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کورونا وبا کے دور میں مکہ مکرمہ میں حرمین شریفین کی انتظامیہ نے نئی ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال کرتے ہوئے  روبوٹ کے ذریعے آب زم زم کی بوتلوں کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکریٹری ادارہ آب زم زم بدر اللقمانی نے کہا کہ اسمارٹ روبوٹ ٹیکنالوجی کورونا وائرس کے ماحول میں بے حد اہم اور محفوظ طریقہ کار ہے۔ انسانی معاونت کے بغیر آب زم زم کی تقسیم کی بدولت کارکنان بھی وائرس لگنے سے محفوظ رہتے ہیں اور زائرین کو بھی تحفظ حاصل رہتا ہے۔

اللقمانی نے کہا کہ روبوٹ دس منٹ میں ایک چکر پورا کرتا ہے۔ اس دوران 30 بوتلیں زائرین کی خدمت میں پیش کر دیتا ہے۔ روبوٹ 8 گھنٹے کی مسلسل ڈیوٹی دیتا ہے۔ آب زم زم کی بوتل لینے کے لیے 20 سیکنڈ انتظار کرتا ہے۔ زائرین سے نہ تو الجھتا ہے اور نہ ہی نقل و حرکت میں تعطل پیدا کرتا ہے۔

اللقمانی نے کہا کہ مسجد الحرام میں اسمارٹ روبوٹ سے بڑے پیمانے پر فائدہ اٹھانے کا پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے اور بھی متعدد خدمات لی جائیں گی۔ اللقمانی نے توجہ دلائی کہ جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں جو کچھ بھی نیا آ رہا ہے ہم اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے مسجد الحرام اور اس کے زائرین کی خدمت کی جائے۔

آب زم زم کی سبیل کے سلسلے میں بھی ایسی ٹونٹیاں لگائی جا رہی ہیں جو چھوئے بغیر ریموٹ سینس سے کام کرتی ہوں۔ خیال رہے حج موسم کے علاوہ بھی آب زم زم کی بوتلیں یومیہ ہزاروں کی تعداد میں تقسیم کی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...