بھٹکل میں  چلتی ٹرین پر چوری کی واردات ؛ کاروار میں چڑھ گئے چورپولس کےہتھے : پولس کی فوری کارروائی پر ستائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th November 2019, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :29؍نومبر(ایس اؤ نیوز) ٹرین  پر سفر کرنے کے دوران  لاکھوں روپئے مالیت کے  زیورات کی بیگ چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب  تینوں  ملزم کاروار پولس کے ہتھے چڑھ گئے۔واردات  کاروار کے بیت کھول میں جمعرات کو پیش آئی۔

ملزموں کی شناخت اترپردیش کے دلیپ شاہ ، کلوُّ اور مقدر کی حیثیت سے کی گئی  ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح قریب پانچ بجے  بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب  ممبئی سے منگلورو جانے  والی متسی گندھا ایکسپرس ٹرین میں سفر کررہی  اُڈپی کی چئیترا شٹی اور انیتا سالیان کی وانٹی بیگ کو کچھ  چوروں نے  چرا لیا اور مرڈیشور ریلوے اسٹیشن پر اُتر کر فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ چور مرڈیشور اسٹیشن میں اُترنے کے بعد گوا جانے والی بس پر سوار ہوگئے، مگر جیسے ہی اُن کی بس کاروار پہنچی، پولس ان کے انتظار میں موجود تھی۔

دراصل ممبئی امیر باغ  کی مکین چئیترا شٹی اپنے شوہر دیوراج کے ساتھ اُڈپی  جارہی تھی کہ   مرڈیشور اسٹیشن کے قریب چلتی ٹرین پر  چوری کی واردات پیش آئی۔چئیترا نے مرڈیشوراسٹیشن پر اُتر کر  پولس تھانے میں شکایت درج کرائی  اور  پولس حرکت میں آ گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ پولس نے چوروں کا پیچھا کرتے ہوئے  کاروار کے بیت کھول بندرگاہ پر بس کو روک دیا اور  تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

پولس نے بتایا کہ گرفتار شدگان  میں دلیپ نامی ملزم پر ریلوے ڈکیتی کولےکر 17معاملات درج ہیں۔ مقدر بھی چوری میں شاطر بتایاگیا ہے۔تھانےمیں شکایت  درج کرنے کے صرف چند گھنٹوں میں ہی ملزموں کو گرفتار کرنے پر عوام ستائش کررہے ہیں۔

شکایت کے مطابق   چوری کئے گئے  زیورات کی کل قیمت 1.80 لاکھ روپئے  ہے اس کے علاوہ 35ہزارروپئے نقد بھی بیگ میں موجود تھے بتایا گیا ہےکہ بیگ  میں 4پون وزنی سونے کا منگل سوترا، 20گرام وزنی سونے کا ہار، 3گرام  سونے کی انگوٹھی، 6گرام سونے کے آویزے ،40گرام سونے کی چوڑیاں ، لیڈیز پرس میں ایک ہزار نقد اور جینٹس پرس میں 35ہزار روپئے نقد، ایک سم  سنگ موبائیل، ایک میکرو میکس  موبائیل، ایک لینوا موبائیل چوری شدہ بیگ میں موجود تھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...