بھٹکل میں چوری کی وارداتیں مسلسل جاری؛ حنیف آباد کے قریب رحمت آباد میں تازہ واردات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th January 2018, 1:11 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 27/جنوری (ایس او نیوز)  بھٹکل میں آئے دن چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور عوام پولس پر چوروں کے ساتھ سازباز کرنے کا الزام لگا نے کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس درمیان  چوری کی تازہ  واردات مدینہ کالونی سے آگے مسجد ابوبکر کے پیچھے پیش آئی ہے، جس میں چوروں نے حنیف آباد کے قریب رحمت آباد میں واقع ایک مکان کو اُس وقت نشانہ بنایا جب گھرکی ایک خاتون اچانک بیمار ہوجانے سے گھروالوں کو ایمرجنسی میں گھر کو تالہ لگا کر خاتون کو مینگلور لے جانا پڑا۔

بتایا گیا ہے کہ سید محسن برماور کی ملکیت والے اس مکان سے چار لاکھ سے زائد مالیت کی چوری  ہوئی ہے۔

جناب سٹی میڈیکل اقبال نے ساحل آن لائن کو  بتایا کہ  اُن کی ماں کی طبعیت کل جمعہ شام کو اچانک خراب ہوجانے کی وجہ سے وہ اپنی بہن کے ساتھ ماں کو ساتھ لے کر مینگلور اسپتال گیا تھا، گھر پر چونکہ کوئی نہیں  تھا، اسی کا فائدہ اُٹھاکر چوروں نے  پوری تجوری کو ہی  اُٹھا کر لے گئے۔ تجوری میں قریب تین لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات سمیت  چار ہزار روپیہ نقد رقم، گھر کے کاغذات، ساتھ ساتھ ایک پاسپورٹ بھی تھا۔

مشاہدہ سے پتہ چلا ہے کہ چور پہلے  داخلی دروازے کی کُنڈی توڑ کر اندر داخل ہوئے، پھر  دوسرے دروازے کی کُنڈی بھی توڑ کر اندر پہنچے اور الماری کو نقصان پہنچاتے ہوئے اُس کے اندر کی پوری تجوری کو ہی اُٹھا کر لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ تجوری میں دو سونے کے نیکلس، کانوں کی بالیاں، ایک انگوٹھی سمیت ایک پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ کافی ضروری کاغذات تھے۔

بتایا گیا ہے کہ آج شام کو کچرہ چُننے کے لئے آئے ہوئے کچھ لوگوں نے  سید محسن کے پڑوسیوں کو خبر دی کہ اس  مکان کا دروازہ تھوڑا بہت ٹوٹا ہے ، انہوں نے شکوک و شبہات کا اظہار کیا تو  پڑوسیوں نے قریب جاکر دیکھا تو پتہ چلا کہ اس مکان میں چوری کی واردات انجام دی گئ ہے۔ جناب سٹی میڈیکل اقبال صاحب نے بتایا کہ گھر کے سبھی افراد مینگلو رمیں ہی ہیں۔  ان کے مطابق چوروں نے جس طرح گھروالوں کے مینگلور جاتے ہی گھر کو نشانہ بنایا ہے، اُس کو دیکھتے ہوئے یقین کے ساتھ کہا جاسکتا ہے کہ علاقہ کے ہی کچھ لوگ  چوری میں ملوث ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کافی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے، بھٹکل کے نئے سرکل پولس انسپکٹر کے ایل گنیش ، پی ایس آئی منجپا سمیت پولس کے دیگر حکام بھی موقع پر پہنچے اور تفصیلات حاصل کی۔ عوام اس بات پر برہم تھے کہ بھٹکل میں مسلسل چوریوں کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں مگر نہ پولس کوئی کاروائی کررہی ہے اور نہ ہی مقامی سماجی ادارے پولس پر دبائو بنارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ میں  بھٹکل میں یہ چوتھی چوری کی واردات پیش آئی ہے، دو روز قبل بندرروڈ پر پیش آئی چوری کی واردات میں چوروں نے گھر کی الماری میں موجود 25 ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کیا تھا، جبکہ اُس سے تین روز قبل  نور مسجد کے بالمقابل دو مکانوں پر بھی چوری کی واردات پیش آئی تھی، جس  میں چوروں کو گھروں کے اندر کچھ نہیں مل سکا تھا، اُس سے کچھ روز قبل ہی بھٹکل بندر روڈ پر ایک اور مکان کو چوروں نے نشانہ بنایا تھا، مگر وہاں بھی چوروں کے ہاتھ کچھ نہیں لگا تھا، البتہ گھر کے کمپائونڈ پر پارک کی گئی کار کا شیشہ توڑ کر کار کی تلاشی لی گئی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...