مرڈیشور آر این ایس پالی ٹکنک میں محکمہ پولس کے زیراہتمام انسداد جرم اور سڑک تحفظ پروگرام : ضلع میں ہر دن ایک موت پر ضلع ایس پی شیوپرکاش کی تشویش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2020, 9:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :24؍فروری(ایس اؤ نیوز)بھارت میں سڑک حادثات سنگین روپ لے رہےہیں، اترکنڑا ضلع میں ہردن ایک ہلاکت ہوتی ہے اور اس میں زیادہ تر کم عمر والے ہونے پر ضلع ایس پی شیوپرکاش دیوراج نے تشویش ظاہر کی۔

وہ یہاں آر این شٹی رورل پالی ٹکنک کالج مرڈیشور میں اترکنڑا ضلع پولس محکمہ کے اشتراک سے منعقدہ انسداد جرم مہم ، سڑک تحفظ ہفتہ پروگرام میں شریک ہوکر بات  کررہے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع کے سڑک حادثات میں مرنے والوں میں نوجوان زیادہ ہیں، سڑک کے اصولوں کا خیال رکھیں گے تو حادثات میں کمی ہوتی ہے، سائبر کرائم کے متعلق طلبا بیدار رہیں، دوسرے دھرم، ذات کی لڑکیوں کے متعلق سوشیل میڈیاپر بے تکی کامنٹ کرنا تعلیم یافتہ افراد کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔ جرم کرکے قانون کی پکڑ میں آگئے تو زندگی برباد ہوسکتی ہے۔ نشیلی اشیاء سے بھی دور رہنے کی تلقین کی ۔ آر این شٹی پالی ٹکنک کالج کے نائب پرنسپال کےمری سوامی نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈی وائی ایس پی گوتم کے ، سرکل انسپکٹر رام چندر نایک، انسپکٹر پٹو سوامی وغیرہ موجود تھے۔ لکچرر منجوناتھ نے استقبال کیا تو دنیش آچاریہ نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔