مرڈیشور میں دکانداروں کے اعترا ض کے باوجود سڑک توسیع کاکام جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2019, 9:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:21؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)سیاحتی مقام  مرڈیشور میں دکانداروں کی مخالفت کے باوجود افسران نے تیسرے دن بھی   اتی کرم جگہوں کو نکال باہرکرنےکا کام  انجام دیا۔

سنیچر کی صبح سویرے نکال باہر کرنے کا کام شروع ہوتے ہی چند دکانداروں نے  مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ہم 1981ء سے محکمہ تحصیل کی زمین پر دکان کھول کر اپنی زندگی کا گزارہ کررہے ہیں۔ سال 2014میں مرڈیشور ترقی کے نام پر دکانوں کو ڈھا کر ابھی تک متبادل انتظام نہیں کیاگیا ہے۔ ہائی کورٹ نے انسانی بنیادوں  پر متبادل انتظامات کرنے کو کہاہے مگر ضلع انتظامیہ نے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ اسی وجہ سے ہم مجبوری میں اسی جگہ پر اپنی دکانوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی کشادگی  کے لئے ہماری دکانوں سے کوئی تکلیف یا پریشانی نہیں ہوگی۔ سڑک کی توسیع و کشادگی  کے ساتھ ہمیں بھی بیوپار کرنے کے لئے موقع فراہم کیاجائے۔ مرڈیشور تالاب کے اطراف میں سڑک کی توسیع کے لئے کم جگہ کا استعمال کیاگیا ہے اور جہاں ہماری دکانیں ہیں وہاں 20 فیٹ سے زائد جگہ لے کر سڑک تعمیر کرنا صحیح نہیں ہونے کی بات کہتےہوئے دکانداروں نے عدم اطمینا ن کا اظہارکیا۔ دکانداروں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے جائے وقوع پر پہنچی پولس نے عوام کو منتشر کیا۔ اس کے بعد کام کو جاری رکھاگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔