بلند شہر: کیدارناتھ کے درشن کے لیے جا رہی کار حادثہ کی شکار، 5 افراد جاں بحق

Source: S.O. News Service | Published on 24th May 2022, 11:26 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بلندشہر، 24؍ مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں بدری ناتھ اور کیدارناتھ یاتریوں کو لے جانے والی ایک اسکارپیو کار منگل کی علی الصبح ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

ضلع مجسٹریٹ سی پی سنگھ نے بتایا کہ عقیدت مندوں کو لے جانے والی اسکارپیو کار صبح تقریباً 4.30 بجے بلند شہر میرٹھ ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ ہائی وے نمبر 235 پر بلند شہر کے برال گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں۔

اس دردناک حادثے میں ایک خاتون اور دو بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ 6 دیگر مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ مرنے والوں کی شناخت ہاردک مہور (3 سال) اور ونش مہور (5 سال) ولد ہریندر، ساکن دیوی پورہ، بلند شہر، شالو (21 سال) بیٹی امیش کمار، ساکن دیوی پورہ، بلند شہر، ہمانشو اگروال (25 سال) ولد نیرج اگروال، رہائشی آواس وکاس، بلند شہر اور شکوہ آباد کے رہنے والے پارس (22 سال) ولد اوم پرکاش کے طور پر ہوئی ہے۔

؎واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ اور دیگر اعلیٰ انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بچاؤ کام شروع کیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ شدید زخمیوں میں ہریندر (31 سال)ولد روشن لال، ان کی بیوی رنکی (28 سال) اور بہن بیبی (11 سال) شامل ہیں۔ مرنے والے پارس کی بہن سنکی (27 سال) اور دامنی (20 سال) زخمیوں میں شامل ہیں۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...