کنداپور کے قریب ناوندہ میں بھٹکل کی کار بس سے ٹکراگئی؛ تین زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th July 2022, 2:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7 جولائی (ایس او نیوز)    کنداپور کے قریب تفریحی مقام تراسی سے بھٹکل آنے کے دوران ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں  موجود تین لوگ زخمی ہوگئے ہیں، تینوں کو کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

 موسلادھار بارش کے چلتے آج  منگل کو  تینوں ساحلی اضلاع  میں  اسکولوں  اور کالجوں  میں چھٹی کا اعلان کیا گیا  تھا، سمجھا جارہا ہے کہ چھٹی ہونے کی بنا پر بھٹکل کی ایک کالج کے  طلبہ  تفریح کے لئے تراسی پہنچے  تھے،  واپس آنے کے دوران  ناوندہ  نیشنل ہائی وے پر ان کی کار   آگے والی بس سے  پیچھے سے  ٹکراگئی۔  حادثے میں کار کے اگلے حصے کے پرخچے اُڑگئے ہیں،  مگر     کار پر سوار لوگ  معمولی طور پر زخمی ہوکر    محفوظ رہ گئے۔  ایک عینی شاہد نے بتایا کہ  آگے والی بس نے اچانک  کنارے پر بس روک دی تھی، جس کی بنا پر پیچھے سے آرہی ان کی کار بس سے ٹکراگئی۔

حادثے کے فوری بعد حادثے کے فوٹوز سوشیل میڈیا پر وائرل  ہوگئیں، ساتھ میں ایک آڈیو کلپ بھی وائر ل ہوگئی جس میں حادثے کے تعلق سے خبر دی گئی تھی۔

اسپتال میں شفٹ کرنے والے  ایک  نوجوان  نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ    کار کی اگلی سیٹ پر ڈرائیور سمیت دو طلبہ  تھے، جبکہ پچھلی سیٹ پر پانچ طالبات تھیں۔ حادثے میں اگلی سیٹ پر سوار دونوں لڑکوں کو  چوٹیں آئی ہیں، اسی طرح پچھلی سیٹ پر سوار ایک طالبہ کا پاوں فریکچر ہوا ہے۔ 

حادثے کے فوری بعد  مقامی لوگ  ان کی مدد کو پہنچ گئے تھے  اور تینوں زخمیوں کو کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں شفٹ کرایا گیا۔ اسپتال میں موجود ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اگلی سیٹ پر سوار دو لڑکوں کے چہروں اور دیگربعض  حصوں میں چوٹیں آئی ہیں، البتہ چوٹیں  زیادہ نہیں ہیں اور سبھی لوگ اللہ کے کرم سے محفوظ   ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...