آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو ملی ترقی، پارٹی نے بنایا قومی جنرل سکریٹری 

Source: S.O. News Service | Published on 20th January 2021, 8:54 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،20/جنوری (آئی این ایس انڈیا) بہار حکومت میں سابق وزیر اور آر جے ڈی رہنما شیام رجک کو پارٹی نے ترقی دی ہے۔ شیام رجک جنہیں حال ہی میں آر جے ڈی ریاست کا نائب صدر بنایا گیا تھا ان کو آر جے ڈی ہائی کمان نے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر نامزد کیا ہے۔ ان کی نامزدگی خط آر جے ڈی کے قومی جنرل سکریٹری عبدالباری صدیقی نے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ہدایت پر انہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر نامزدگی کے بعد پارٹی کے تمام رہنماؤں نے شیام رجک کو مبارکباد دی ہے۔ اسی دوران سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی، اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو، تیج پرتاپ یادو شامل تھے۔ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر میسا بھارتی نے کہا کہ اس سے پارٹی مضبوط ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں سابق وزیر کو پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے ریاستی نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا تھا۔ ان کے ساتھ  بھودیو چودھری اور پریم کمار منی کو بھی پارٹی نائب صدر بنایا گیاتھا۔

تاہم جے ایم ڈی میں رہتے ہوئے بہارقومی جنرل سکریٹری اور بہارحکومت میں وزیر کے عہدے پر رہ چکے شیام رجک کو آر جے ڈی میں ریاستی نائب صدر بنائے جانے کے بعد کافی تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔اس معاملے پر ہم پارٹی کے ترجمان دانش رضوان نے طنز کرتے ہوئے کہا تھاکہ پارٹی دلت ہونے کی وجہ سے شیام رجک کو پریشان کررہی ہے۔ پارٹی ان کے ساتھ اچھا کام نہیں کررہی ہے۔ جب شیام رجک جے ڈی یو میں تھے توانہیں وزیر کا عہدہ ملاتھا۔ لیکن آر جے ڈی نے انہیں ریاستی نائب صدر بنا دیا۔ آر جے ڈی میں شامل ہونے والے شیام رجک کی ترقی ہوگئی ہے۔ ایسی صورت میں ان تنازعات کے دوران پارٹی نے اپنا فیصلہ بدلا اور انہیں قومی جنرل سکریٹری کے لئے نامزد کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...