ٹی-20 عالمی کپ: رضوان اوربابر اعظم کی نصف سنچریاں، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

Source: S.O. News Service | Published on 3rd November 2021, 11:26 AM | اسپورٹس |

ابوظہبی،3؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سلامی بلے باز محمد رضوان (79 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بابر اعظم (70) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے منگل کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ دو کے میچ میں نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی مسلسل چوتھی جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹ پر 189 رنز بنائے اور نمیبیا کو 5 وکٹوں پر 144 رنز تک محدود کردیا۔ اس طرح نمیبیا کو تین میچوں میں دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے  محمد رضوان اور بابر اعظم نے پاکستان کو 113 رنز کا آغاز دیا۔بابر اعظم نے 49 گیندوں پر 70 رنز میں سات چوکے لگائے۔ محمد رضوان نے آخری اوور میں بھرپور بیٹنگ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔ محمد حفیظ نے بھی رنز کے سونامی میں ہاتھ دھوئے، صرف 16 گیندوں پر ناقابل شکست 32 رنز میں پانچ چوکے لگائے۔

رضوان نے اننگز کے آخری اوور میں جے جے اسمٹ کی گیند پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر مجموعی طور پر 24 رنز بنائے اور پاکستان کو مضبوط اسکور تک لے گئے۔رضوان اپنی اننگز سے رواں سال 1661 رنز تک پہنچ چکے ہیں۔ رضوان نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (1614 رنز، 2016) کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل (1665 رنز، 2015) رضوان سے آگے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...