بھٹکل   تعلقہ میں مسلسل بارش سے ندی کنارے پر خطرہ :163ملی میٹر بارش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th August 2018, 8:19 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :14/ اگست (ایس اؤ نیوز)بھٹکل تعلقہ میں پچھلے دو تین دنوں سے مسلسل برستی بارش سے ندی نالے  پوری تاب سے بہنے کے نتیجےمیں عام زندگی مفلوج ہوگئی ہےاور نشیبی علاقوں میں پانی بھر جانے سے عوام پریشانی میں مبتلا ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مرڈیشور ، بینگرے ، شنی ہتل سمیت مختلف مقامات پر نشیبی زرعی زمینات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ تعلقہ کی وینکٹاپور نالے کے کنارے  کے گھروں میں پانی گھسنے کی خبریں ہیں۔ جدھر دیکھیں ادھر پانی ہی پانی بھر گیا ہے ۔ چوتھنی کی ندی خطرے سے اوپر بہنے سے کنارے پر بسے مکینوں کو پیشگی طورپر بیدار رہنے  اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے مقامی انتظامیہ ہدایات جاری کرچکی ہے۔ ماہی گیر ساحل پر کھڑے ہوکر  سمندر کے خاموش ہونےکے انتظارمیں ہیں۔ کئی جگہوں پر ٹرافک متاثر ہوئی ہے۔

پیر کی صبح سے منگل کی صبح تک تعلقہ میں 163ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے، اب تک کل پیمائش 2673.5ملی میٹر بتائی گئی ہے۔ حالات پر کڑی نظر رکھتے  ہوئے تحصیلدار وی این باڈ کر نے ولیج اکاؤنٹنٹ سمیت دیگر عملے کو اپنے مرکزی مقام سے کہیں بھی نہ جانے کا حکم جاری کیا ہے۔ جالی میں تیز ہواؤں اور لگاتار بارش کے چلتے مادیو ہونپا نائک کے گھر پر درخت گر نے سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل دفتر کا عملہ جائے وقوع پہنچ کر نقصانات کا معائنہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...